بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے مرکز زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے لیے پاور سیکٹر کے منظر نامے کا جائزہ لیا

Posted On: 26 OCT 2024 7:52PM by PIB Delhi

پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج راج نواس، پڈوچیری میں مرکز زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے لیے پاور سیکٹر کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔ معزز ایل جی، پڈوچیری، عزت مآب وزیر اعلیٰ، پڈوچیری اور عزت مآب وزیر برائے بجلی محکمہ، پڈوچیری میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں یو ٹی انتظامیہ، وزارت بجلی، حکومت ہند کے سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز پڈوچیری میں پاور سیکٹر کے منظر نامے پر ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔ مرکز زیر انتظام علاقے کے بجلی کے محکمے کے افسران نے یو ٹی میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت حکومت ہند کی طرف سے منظور کیے گئے کاموں کی حالت پر ایک پریزنٹیشن دی جس سے پورے یو ٹی میں بجلی کی فراہمی کی دستیابی اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں درپیش بڑے چیلنجز اور ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ بجلی نے وزارت بجلی سے کچھ درخواستیں بھی کیں۔

اپنے خطاب میں، پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ذکر کیا کہ ان کا یو ٹی کا دورہ یو ٹی میں پاور سیکٹر کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں اہم ہوگا۔ انہوں نے سرکاری محکموں کے واجبات کے بروقت تصفیہ کی ضرورت پر زور دیا اور یو ٹی حکومت سے کہا کہ وہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی  نقصانات اور سپلائی کی اوسط لاگت-اوسط ریونیو ریلائزڈ فرق کو بہتر بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے یو ٹی حکومت کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیم کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کو لاگو کرنے کی پوری کوشش کرے۔ انہوں نے صارفین کی شمولیت کا منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ بھی دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری پردھان منتری سوریہ گھر یوجنا کے فوائد کو سمجھ سکیں اور اس کے بعد چھت پر شمسی نظام نصب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کو مالی طور پر قابل عمل بنانے میں مخلصانہ کوششیں بہت اہم ثابت ہوں گی۔

مرکزی وزیر نے یو ٹی کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 1792


(Release ID: 2068550) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi