کوئلے کی وزارت
ایس ای سی ایل کے سی ایس آر کی پہل ’’ایس ای سی ایل کی دھڑکن‘‘ نے 20 بچوں کی زندگی بچانے والی دل کی سرجری کام یابی سے مکمل کی
پروجیکٹ کا مقصد چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں ایس ای سی ایل کے کام والے علاقوں میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کو مفت علاج فراہم کرنا ہے
Posted On:
26 OCT 2024 3:58PM by PIB Delhi
کول انڈیا کے ماتحت ادارے ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت پیدائشی دل کی بیماری (سی ایچ ڈی) میں مبتلا 20 بچوں کے دل کی سرجری کی کام یاب تکمیل کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ کوشش ’’ایس ای سی ایل کی دھڑکن‘‘ کا حصہ ہے، جس کا مقصد چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں ایس ای سی ایل کے آپریشنل کول فیلڈ علاقوں میں معاشی طور پر پسماندہ کنبوں کو سستی، زندگی بچانے والی دل کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔
ایس ای سی ایل کی دھڑکن، کول انڈیا کے سب سے بڑے سی ایس آر اقدام ’ننھا سا دل‘ کی توسیع ہے، اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے کہ ایس ای سی ایل کے پروجیکٹ سے متاثرہ علاقوں کے بچے سی ایچ ڈی کے لیے ضروری طبی مداخلت تک رسائی حاصل کرسکیں۔ یہ منصوبہ ان برادریوں میں سی ایچ ڈی کی ابتدائی تشخیص، اسکریننگ اور علاج کی حمایت کرتا ہے جن میں اکثر خصوصی صحت کی دیکھ بھال کے لیے وسائل کی کمی ہوتی ہے۔
اس اقدام سے بنیادی طور پر ایس ای سی ایل کے آپریشنل علاقوں کے بچوں کو فائدہ پہنچتا ہے، جن میں چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ، کوربا، بلاس پور، کوریا، منیندر گڑھ-چرمری-بھرت پور، سورج پور، بلرام پور اور سرگوجا اور مدھیہ پردیش کے انوپ پور، شہڈول اور امریا اضلاع شامل ہیں۔
اس پہل کے ایک حصے کے طور پر ایس ای سی ایل نے رائے پور میں شری ستیہ سائی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس کی تمام سرجریاں رائے پور کے شری ستیہ سائی سنجیونی اسپتال میں کی گئی ہیں۔
یہ اقدام خاص طور پر قبائلی اور دیہی علاقوں کے خاندانوں کے لیے فائدہ مند ہے جو شدید معاشی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں، جس سے اہم علاج کے لیے مالی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔
25 اکتوبر 2024 کو ہسپتال میں نوجوان مریضوں کی کام یاب ڈسچارج کا جشن منانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام ’گفٹ آف لائف‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران، بچوں کو صحت مند اور روشن مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی کے ٹوکن ملے، جو ایس ای سی ایل کی اپنی برادریوں کی بہبود کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس اقدام کے ساتھ ایس ای سی ایل زندگی بچانے والی مداخلتوں کی پیش کش کرکے پسماندہ برادریوں کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتا ہے جو ضروری صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔ ’ایس ای سی ایل کی دھڑکن‘ پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور اپنے آپریشنل علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی عدم مساوات کو دور کرنے کے ایس ای سی ایل کے مشن کا ثبوت ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1786
(Release ID: 2068489)
Visitor Counter : 42