قبائیلی امور کی وزارت
این ای ایس ٹی ایس کے ذریعے قبائلی تعلیم کے لیے معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تعلیمی پہلوؤں کو بڑھانے پر ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
26 OCT 2024 9:27AM by PIB Delhi
قبائلی طلباء کے لیے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) نے 24 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے آکاشوانی بھون میں "قبائلی تعلیم کے لیے معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر" پر ایک ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ تقریب ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے ذریعے قبائلی برادریوں کے لیے معیاری تعلیمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے، تاکہ پائیدار اور موثر تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اجیت کے شریواستو نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے ای ایم آر ایس کی تعمیر کو وقت پر مکمل کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "اچھے معیار کے ای ایم آر ایس کو وقت پر مکمل نہ کرنے کا مطلب ہے کہ قبائلی بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے شرکاء سے یہ عہد کرنے کی تلقین کی کہ وہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بناتے ہوئے وقت سے پہلے ای ایم آر ایس تعمیر کریں گے۔ کثیر جہتی ترقی کے لیے عزم این ای ایس ٹی ایس کے اقدامات بشمول جدید تعلیمی پروگرام جیسے امیزون فیوچر انجینئرنگ پروگرام اور پرنسپل کے کنکلیو کی تنظیم جس میں تعلیمی اور انتظامی عمدگی پر توجہ دی گئی ہے، سے پوری طرح واضح ہے،۔ یہ جامع نقطہ نظر قبائلی طلباء کے لیے اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اجیت کے شریواستو اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے
ورکشاپ میں ضروری تکنیکی پہلوؤں جیسے کہ جیو ٹیکنیکل تحقیقات، میٹریل ٹیسٹنگ، ارتھ ورک اور قبائلی علاقوں میں تعمیراتی طریقوں کو تقویت دینی جیسے امور کا احاطہ کیا گیا۔ شرکاء میں سول انجینئرز، پراجیکٹ مینیجرز، اور آرکیٹیکٹس شامل تھے، جو کہ "قبائلی تعلیم کے لیے معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر" کے عنوان سے نئی جاری کردہ کتابچہ سے بہترین طور طریقوں اور بصیرت کا اشتراک کرنے کے خواہاں تھے۔
پراجیکٹ کی منصوبہ بندی، آرکیٹیکچرل ترتیب اور قبائلی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مخصوص کمک کے مسائل پر مرکوز مکالماتی اجلاس میں شرکاء نے پائیدار ترقی کے لیے تعمیراتی طور طریقوں کو قبائلی علاقوں کے منفرد جغرافیائی اور ثقافتی سیاق و سباق کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ماہر مقررین نے دن بھر قیمتی بصیرتیں، تعاون کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کے جدید حل فراہم کیے۔
موضوعات میں تعمیراتی عمل کے دوران معیار کی یقین دہانی، مواد کی جانچ کے مؤثر طریقے، اور کامیاب پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کے لیے حکمت عملی شامل تھی۔ مڈاکراتی سوال و جواب کے سیشنز نے شرکاء کو ای ایم آر ایس کی ترقی، معلومات کے تبادلے اور عملی مسائل کے حل سے متعلق مخصوص مسائل کو حل کرنے کی اجازت دی۔
یہ اہم ورکشاپ قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی رسائی اور معیار کو بڑھانے کے لیے این ای ایس ٹی ایس کے مشن میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے، جس سے تمام قبائلی طلبہ کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کے اس کے وژن کی تصدیق ہوتی ہے۔
******
ش ح۔م ع۔ ول
Uno-1767
(Release ID: 2068397)
Visitor Counter : 32