یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایس سی نے سول سروسز (مین) امتحان، 2023 کے لیے مجموعی ریزرو فہرست کا اعلان کیا

Posted On: 25 OCT 2024 8:02PM by PIB Delhi

سول سروسز امتحان، 2023 کے نتیجے کا اعلان 16.04.2024 کے پریس نوٹ کے ذریعے کیا گیا تھا جس میں 1143 اسامیوں کے لیے آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور بعض دیگر مرکزی خدمات، گروپ 'A' اور گروپ 'B' میں تقرری کے لیے میرٹ کے مطابق 1016 امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی۔

مذکورہ پریس نوٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کمیشن نے سول سروسز امتحانات کے قواعد 2023 کے قاعدہ 20 (4) اور 20 (5) کے مطابق آخری سفارش کردہ امیدوار سے کم میرٹ کے زمرے کے لحاظ سے ایک مجموعی ریزرو فہرست بھی برقرار رکھی ہے۔

جیسا کہ اہلکار اور تربیت کے محکم کی طرف سے طلب کیا گیا تھا کمیشن نے اب سول سروسز امتحان، 2023 کی بنیاد پر بقیہ اسامیوں کو پر کرنے کے لیے 120 امیدواروں کی سفارش کی ہے جن میں 88 جنرل، 05 ای ڈبلیو ایس، 23 او بی سی، 03 ایس سی اور 01 ایس ٹی شامل ہیں۔ اس طرح تجویز کردہ امیدواروں کو براہ راست ڈی او پی اینڈ ٹی کی طرف سے مطلع کیا جائے گا۔

30 امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔

ان 120 امیدواروں کی فہرست UPSC کی ویب سائٹ یعنی http//www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔

 

نتیجہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

25-10-2024

U: 1762

 


(Release ID: 2068265) Visitor Counter : 48


Read this release in: Telugu , English , Hindi