وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی نے ’’خصوصی مہم 4.0‘‘ کے تحت 49 لاکھ غیر ملکی سگریٹ، 73 کلو منشیات، اور گٹکا/پان مسالہ اور ای سگریٹ کو تباہ کیا


 ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی درآمد کے خلاف لڑائی میں 460 کروڑ روپے مالیت کی منشیات، غیر ملکی سگریٹ اور ممنوعہ اشیاء کو تباہ کیا گیا

Posted On: 25 OCT 2024 7:35PM by PIB Delhi

 بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کی خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، وزارت خزانہ اور ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد کے خلاف لڑائی کے تسلسل میں، دلی کسٹمز (روک تھام) کمشنریٹ اور کسٹمز (ایئرپورٹ اور جنرل) کمشنریٹ مشترکہ طور پر مجموعی طور پر تقریباً 49 لاکھ غیر ملکی سگریٹ، تقریباً 73 کلوگرام این ڈی پی ایس منشیات (ہیروئن، کوکین، گانجا، چرس وغیرہ)، گٹکھا/پان مسالہ اور ای سگریٹس کو تباہ کیا۔

تباہ شدہ منشیات، سگریٹ وغیرہ کی مالیت تقریباً 460 کروڑ روپے ہے۔ یہ سامان کسٹمز محکمہ نے کسٹم ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ اور سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کے ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضبط کیا تھا۔

ممنوعہ اشیا کو ٹھکانے لگانے کا عمل 25 اکتوبر 2024 کو دلی کے ایک کچرے کے انتظام کی سہولت میں محفوظ اور غیر مؤثر طریقے سے دلی کسٹمز روک تھام کمشنریٹ کی کمشنر محترمہ ہربندر کور پرساد اور کسٹمز(ہوائی اڈہ اور جنرل) کمشنریٹ کے کمشنر ایس وشال پال سنگھ کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OVPG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GMSP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M3V4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P5KV.jpg

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1756 )


(Release ID: 2068259) Visitor Counter : 33


Read this release in: Tamil , English , Hindi