قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت نے ‘کرم یوگی سپتاہ’ کے حصے کے طور پر‘‘جن جاتی سمواد:چنوتیاں اور پہل’’ کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 OCT 2024 3:15PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت نے قومی تعلیمی ہفتہ – کرم یوگی سپتاہ کے ایک حصے کے طور پر24 اکتوبر 2024 کو“जनजाति संवाद: चुनौतियां और पहल” (قبائلی سمواد:چیلنجز اور پہل)کے موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔

حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ آر جیانے اپنے خطاب میں ہندوستان کے قبائل کے، سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور فروغ میں آئینی دفعات کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کے ان اقدامات کے بارے میں بھی بات کی، جن کا مقصد 2047 تک سکل سیل کی بیماری کو ختم کرنا ہے۔ اس دوران انہوں نے مشن کے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے کی سمت میں وزارت کی طرف سے شروع کی گئی تربیتی ورکشاپس، ماڈیولز، پروموشنل مہم کے بارے میں بتایا۔ اب تک اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شرکاء کی جانب سے اس ویبنار سے حاصل ہونے والی بصیرتیں ان کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم ہوں گی، جو قومی تعلیمی ہفتہ کے تحت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں میں اضافے کے کلچر کو فروغ دینے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C35U.png

 

قومی قبائلی تحقیقی ادارے کی خصوصی ڈائریکٹراور آئی آئی پی اے نئی دہلی کی چیئر پروفیسرمحترمہ نوپور تیواری نے قومی تعلیمی ہفتہ کے تحت منعقد کیے گئے ویبنار کے مقاصد اور ایجنڈے کے سیاق و سباق کو بیان کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سامعین کے ساتھ ہندوستان میں قبائل کو سمجھنے کے بارے میں بنیادی معلومات، آزادی کے بعد سے قبائل کی ترقی اور بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی پالیسی اور نقطہ نظر، اہم قانون سازی کے فریم ورک کی تفصیلات اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لیےحکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اختراعی اقدامات کے بارے میں بتایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022PTG.jpg

 

ڈاکٹر نیتا رادھا کرشنن، ایڈیشنل پروفیسر اور ایچ او ڈی، شعبہ اطفال ہیماٹولوجی-آنکولوجی، پی جی آئی سی ایچ، نوئیڈا نے سیکل سیل کی بیماری کے خاتمے کے قومی مشن کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اہم حقائق اور اعدادوشمار پر روشنی ڈالی، جس میں سیکل سیل کی بیماری سے شرکاء کا تعارف، قبائلی برادریوں میں اس کا پھیلاؤ، علامات، پیچیدگیاں، علاج، آگاہی اور مشن کے تحت اہداف کے حصول کے لیے حکمت عملی شامل ہیں۔

ڈاکٹر بی ایم جیوتشی، سینئر ایڈوکیٹ، سپریم کورٹ آف انڈیا نے ویبنار کے دوران اپنے خطاب میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی)کے لیے آئینی اور قانونی دفعات کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ ان کی پریزنٹیشن نے ہندوستانی آئین کے تحت ایس ٹی کو دیے گئے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حقوق پر توجہ مرکوز کی، جس میں شرکاء کو درج فہرست قبائل( ایس ٹی) برادریوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قانونی فریم ورک کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر جیوتشی نے آئین میں درج اہم دفعات کو پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے ان دفعات سے متعلق  اہم مثالوں کا اشتراک کیا، جن  میں ان کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں اور حاصل ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔

ویبنار کا اختتام مقررین کے خطاب کے اہم نکات کے خلاصے اور شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔ شرکاء اس لنک کے ذریعے لائیو اسٹریم کی ریکارڈ شدہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔


https://www.youtube.com/live/VMiPYfX2QZg

 

*************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 1732


(ریلیز آئی ڈی: 2068105) وزیٹر کاؤنٹر : 69
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी