مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے جزائر انڈمان اور نکوبار میں ’اَمرُت‘، اسمارٹ سٹیز مشن اور سوچھ بھارت مشن کے تحت پیش رفت کی ستائش کی

Posted On: 25 OCT 2024 2:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر، ہاؤسنگ اور شہری امور، حکومت ہند جناب منوہر لال نے لیفٹیننٹ گورنر جناب ڈی کے جوشی کے ہمراہ راج نواس، سری وجے پورم میں جزائر انڈمان اور نکوبار میں شہری ترقی کی اسکیموں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-25141427A1XP.png

آغاز میں، چیف سکریٹری نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ (ایم او ایچ یو اے) کی 07 ؍اسکیمیں چلا ئی جارہی ہیں۔ انڈومان نکوبارجزائر کے اپنے پہلے دورے کے دوران، وزیر موصوف نے  خاص طور پر اسمارٹ سٹیز مشن اور سوچھ بھارت مشن کے تحت پروجیکٹوں کی پیشرفت کو سراہا، جس نے شہریوں کی زندگی  میں آسانی پیدا کرنے کے ضمن میں اہم رول ادا کیا۔

مرکزی وزیر نے آنے والے برسوں میں سوچھتا درجہ بندی م بہترہونے  کی بھی حوصلہ افزائی کی۔  جناب منوہر لال نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) اور ڈی اے وائی-این یو ایل ایم میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ انڈومان نکوبار انتظامیہ نے بتایا کہ ’پی ایم سوندھی‘ اسکیم پہلے ہی اپنا ہدف حاصل کر چکی  ہے۔

مرکزی وزیر نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران شناخت کیے گئے پورے وراثتی کچرے اور صفائی کے ہدف والے یونٹس (سی ٹی یو) کو صاف کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ مرکز کےزیر  انتظام علاقے کی انتظامیہ نے کہا کہ انہوں نے وراثتی کچرے کو ٹھکانے لگانے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

مرکزی وزیر نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ نئے شہری بلدیاتی اداروں کو مطلع کر کے شہری رقبہ میں اضافے کے امکانات تلاش کریں۔

جناب منوہر لال نے سیاحت، خدمات اور تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے اختراعی طریقوں کی نشاندہی کرنے کی درخواست کی۔

*********

ش ح ۔ ش ب۔ ص ج

U. No.1725


(Release ID: 2068077) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil