وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
وزیر مملکت جناب ایس پی سنگھ بگھیل نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا، عوامی شکایات اور اپیلوں کو فوری نمٹانے پر زور دیا
Posted On:
23 OCT 2024 11:52PM by PIB Delhi
جاری خصوصی مہم 4.0 کے تحت، ماہی پروری،مویشی پروری اورڈیری (ایم او ایف اے ایچ ڈی) اور پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے وزیر مملکت جناب پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے میں جاری صفائی مہم اور متعلقہ سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ وزیر مملکت نے معائنہ کے دوران محکمہ کے مختلف حصوں، کمروں، ریکارڈ روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے کرشی بھون میں پانچویں، چوتھی اور تیسری منزل کی راہداریوں کا بھی معائنہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران جناب ایس پی سنگھ بگھیل نے عملے سے بات چیت کی اور جاری صفائی مہم کے بارے میں ان کی رائے لی۔ انہوں نے اس حوالے سے قیمتی تجاویز بھی دیں اور خاص طور پر ریکارڈ کے حوالے سے جگہ کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس کے بعد وزیر مملکت نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت مختلف پیرامیٹرز کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔22اکتوبر2024 تک خصوصی مہم 4.0 پورٹل میں درج کردہ اعداد و شمار کے مطابق، طے شدہ اہداف کے مقابلے میں کامیابی کی صورتحال درج ذیل تھی:
|
خصوصی مہم 4.0
|
|
نمبر شمار
|
معیار
|
ہدف
|
کامیابی
|
1.
|
ممبران پارلیمنٹ سے حاصل ہونے والے ریفرنس
|
5
|
5
|
2.
|
پارلیمانی یقین دہانی
|
8
|
2
|
3.
|
آئی ایم سی ریفرنسز (کابینہ کی تجاویز)
|
0
|
0
|
4.
|
ریاستی حکومت ریفرنسز
|
0
|
0
|
5.
|
عوامی شکایات
|
197
|
170
|
6.
|
پی ایم او ریفرنسز
|
2
|
2
|
7.
|
عوامی شکایات اپیل
|
98
|
19
|
8.
|
ضابطوں / عمل کو سہل بنانا
|
1
|
1
|
9.
|
فزیکل فائلوں کا جائزہ
|
10244
|
10244
|
10
|
ای-فائلوں کا جائزہ
|
633
|
513
|
11
|
مقامات کی صفائی ستھرائی
|
213
|
156
|
12.
|
آمدنی
|
|
8,42,753
|
یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ کی جانب سے خصوصی مہم 4.0 کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
جناب ایس پی سنگھ بگھیل نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت اہداف کو بروقت حاصل کرنے اور عوامی شکایات اور اپیلوں کو تیز ی سے نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عہدیداروں نے جاری مہم کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 1718)
(Release ID: 2068017)
Visitor Counter : 36