قبائیلی امور کی وزارت
این ای ایس ٹی ایس نے ای ایم آر ایسز کے مؤثر انتظام پر’ ای ایم آر ایس پرنسپلز‘ کانکلیو کا انعقاد کیا
Posted On:
24 OCT 2024 7:20PM by PIB Delhi
قبائیلی طلباء کیلئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) نے ’’اسکولوں کے موثر انتظام پر ای ایم آر ایس پرنسپلز کانکلیو‘‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ قبائلی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والے اس پروگرام میں ملک بھر کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے پرنسپلز اور انچارج پرنسپلز ایک ساتھ جمع ہوئے اور اسکول کے موثر انتظام پر تبادلہ خیال کیا اور حکمت عملی پر تبادلئہ خیال کیا۔ این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اجیت کمار سریواستونے بات چیت کا آغاز کیا اور اس کانکلیو کے انعقاد کے پیچھے تصور کی وضاحت کی۔

این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اجیت کمار سریواستو
مہمان خصوصی، قبائلی امور کی وزارت میں آئی اے ایس، سکریٹری، جناب ویبھو نیر نے اپنے کلیدی خطاب میں اس اہم کردار پر زور دیا کہ مؤثر انتظامی طریقوں کے ذریعے سے ای ایم آر ایس میں قبائلی تعلیم کو فروغ دینے میں پرنسپلز کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے شرکاء کو ای ایم آر ایس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور قبائلی برادریوں کی مؤثر طریقے سے خدمت کرنے کے لیے اختراعی حکمت عملی اختیار کرنے کے تئیں حوصلہ افزائی کی۔

جناب ویبھو نائر، آئی اے ایس، سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت
دو دن کے دوران، شرکاء نے تعلیمی اقدامات، ذہنی صحت اور بہبود، حفاظتی اقدامات، سی بی ایس ای سے وابستگی کے عمل، مالیاتی انتظام، اشیائ حاصل کرنے کے عمل، اور انسانی وسائل کے معاملات جیسے اہم موضوعات پر گہرائی سے بات چیت کی۔ سی بی ایس ای، یونیسیف، این وی ایس، اور این سی ای آر ٹی جیسی تنظیموں کے ممتاز مقررین نے ای ایم آر ایسز کے انتظام کو بڑھانے کے لیے قیمتی نظریات اور حکمت عملی پیش کی۔ ہر اجلاس میں ایک کھلا فورم ہوتا تھا جہاں نمائندوں نے مشترکہ چیلنجز کا تبادلہ کیا، باہمی تعاون کے ساتھ مسائل کو حل کرنے اور علم کے اشتراک کا تبادلہ کیا، جس نے بالآخر کانفرنس کی تاثیر میں اضافہ کیا۔

کنکلیو نے پرنسپلز اور انچارج پرنسپلز کو وسائل کے انتظام، قیادت کی ترقی، اور ای ایم آر ایسز میں سیکھنے کے لیے سازگار ماحول کی تخلیق میں اپنے فعال علم کو بڑھانے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا۔تقریب سے رخصت ہوتے وقت پرنسپلز عملی آلات اور حکمت عملیوں سے آراستہ تھے جن کا مقصد قبائلی طلباء کے تعلیمی تجربے کو بہتر بنانا تھا۔
این ای ایس ٹی ایس کا یہ اقدام ’تعلیم کے ذریعے قبائلی تبدیلی‘ کے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ملک بھر میں ای ایم آر ایسز کے انتظام پر دیرپا مثبت اثر پڑے گا۔

کنکلیو کے شرکاء
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 1709 )
(Release ID: 2067931)