ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے ورلڈ اسکلز 2024 کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
24 OCT 2024 7:13PM by PIB Delhi
وزیرِ مملکت آزادانی چارج ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت اور وزارت تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے حال ہی میں فرانس کے شہر لیون میں منعقدہ ورلڈ اسکلز 2024 مقابلے کے فاتحین کو آج مبارکباد دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب جینت چودھری نے کہا، ’’ بھارتی ٹیم کے تمغہ جیتنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی ہوئی جنہوں نے ورلڈ اسکلز لیون 2024 مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے زبردست اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ قوم کے لیے متاثر کن شخصیت بن گئے ہیں۔ لیون میں ہندوستان کی کارکردگی، چار کانسے کے تمغوں سمیت 16 اعزازات کے ساتھ، دنیا کا ہنر مندانہ سرمایہ بننے کے ہمارے ہدف کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ چونکہ یہ صنعت ایک ہنر مند افرادی قوت کا مطالبہ کرتی ہے،اس لئے مہارت کی اہمیت کے بارے میں بات چیت زور پکڑ رہی ہے۔ ہمارے پاس اب ایک ٹیم ہے جس نے لیون میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ مشکل ترین عالمی معیارات پر قابو پالیا ہے۔
وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کامیابیاں نہ صرف ان کی لگن بلکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی مضبوطی کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ کامیابیاں روایتی دستکاریوں اور ابھرتی ہوئی صنعتوں، دونوں میں ہماری بڑھتی ہوئی مہارت کو اجاگر کرتی ہیں، جو ہندوستان کو کلیدی شعبوں میں ایک ابھرتے ہوئے عالمی رہنما کے طور پر جگہ دیتی ہے۔
جناب جینت چودھری نے آٹھ پیرا اولمپک فاتحوں کو بھی اعزاز سے نوازا۔ پروین کمار (اتھلیٹکس)، جناب اجیت سنگھ یادو (ایتھلیٹکس)، جناب شرد کمار (اتھلیٹکس)، جناب۔ پرناو سورما (اتھلیٹکس)، محترمہ سمرن شرما (ایتھلیٹکس)، محترمہ روبینہ فرانسس (شوٹنگ)،جناب۔ راکیش کمار (تیر اندازی) اور محترمہ پریتھی پال (ایتھلیٹکس) جنہوں نے ورلڈ اسکل کے فاتحین کی اعزازی تقریب میں شرکت کی۔ محترمہ پریتھی پال این ایس ڈی سی کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں جنہوں نے پیرس میں 2024 گیمز میں خواتین کی 100 میٹر ٹی35 دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیت کر پیرا اولمپکس میں ہندوستان کا پہلا پیرا ایتھلیٹکس میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی تھی۔ تجربہ کار پیرا اولمپیئن اور پی سی آئی (پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا)کے صدر جناب دیویندر جھاجھریا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پیرس 2024 پیرا اولمپک کے نو فاتحین کو اعزاز دیتے ہوئے، جناب جینت چودھری نے کہا،’’سخت محنت چیلنجوں پر قابو پانے کی کلید ہے۔ پیرس 2024 میں پیرا اولمپک ٹیم کی غیر معمولی کامیابیاں، جس نے 29 تمغے حاصل کرنے کے لیے اہم مشکلات کے خلاف کامیابی حاصل کی، اس جذبے کو مجسم کرتی ہے۔‘‘
ہندوستان نے لیون، فرانس میں شاندار کامیابی حاصل کی، پیٹسیری اور کنفیکشنری، انڈسٹری 4.0، ہوٹل ریسپشن، اور قابل تجدید توانائی میں چار کانسے کے تمغے جیتے۔ جیتنے والوں میں اشویتھا پولس، دھرمل کمار دھیریندر کمار گاندھی، ستیہ جیتھ بالاکرشنن، جوتیر آدتیہ کرشن پریہ روی کمار، اور امریش کمار ساہو شامل تھے۔ ان فتوحات کے علاوہ، ہندوستان نے مختلف تجارتوں میں ملک کی مہارت اور اختراع کو ظاہر کرتے ہوئے 12 تمغے آف ایکسیلنس حاصل کیے۔یہ تمغے 70 سے زیادہ ممالک کے خلاف مقابلہ کرکے حاصل کیے گئے۔ ہندوستانی وفد کی کامیابی ان کی تربیت اور مضبوط صنعت کی حمایت کا ثبوت ہے۔
جناب جینت چودھری نے ورلڈ اسکلز مقابلوں میں چار کانسے کا تمغہ جیتنے والوں کو 06 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا اور ان کی تربیت کرنے والے ماہرین کو دو دو لاکھ روپے دیے۔ مزید دو لاکھ 12 تمغے جیتنے والوں کو، اور ایک ایک لاکھ صنعت کے ماہرین کو دیئے گئے جنہوں نے انہیں ہنر مندی کے مشکل ترین مقابلوں میں سے ایک کا سامنا کرنے کی تربیت دی۔
وزیر موصوف نے مزید کہا ’’مجھے لیون میں ورلڈا سکلز مقابلے کا خود مشاہدہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، اور اس تقریب کا جوش قابل ذکر تھا۔ مہارت اور مقابلے کی سطح واقعی عالمی معیار کی تھی، جس میں ہر چیلنج نے شرکاء کو اپنی حدوں تک پہنچا دیا۔ سخت حالات اور اعلیٰ معیارات کے باوجود، ہندوستانی ٹیم پرسکون، توجہ، اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی۔ دباؤ میں ان کے اعتماد اور لگن نے ہمیں بے پناہ فخر سے بھر دیا۔ یہ ان کو ملنے والی غیر معمولی تربیت اور حمایت کا ثبوت تھا، اور ان کی کامیابیاں اس محنت اور لچک کی عکاسی کرتی ہیں جو انہوں نے عالمی سطح پر پیش کیں۔‘‘
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو افسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل (این ایس ڈی سی آئی)جناب وید منی تیواری نے نہ صرف جیتنے والوں کی تعریف کی بلکہ اس کوشش میں صنعت کے شراکت داروں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "ہم یہاں ورلڈ سکل جیتنے والوں کو اعزاز دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے عالمی سطح پر 13 واں درجہ حاصل کیا اور 60 سے زیادہ مہارتوں میں سے 52 میں حصہ لیا۔ صنعت کے ماہرین بشمول سوزوکی، ایکسیلٹا، این ٹی ٹی ایف ، اور این ایس ڈی سی کی متعدد سیکٹرل اسکل کونسلز نے کارکنوں کی تربیت اور تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اور انہیں بہترین کارکردگی کے لیے عالمی معیار کی تیاری سے روشناس کرایا۔ ورلڈا سکلز 2024 میں ہندوستانی وفد کے کارنامے، ہنر مند افراد کا عالمی مرکز بننے کی طرف ملک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کلیدی مہارتوں، اور صنعت 4.0 اور قابل تجدید توانائی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں ہندوستان کی کارکردگی، عالمی مہارتوں کی مہارت میں ملک کی بڑھتی ہوئی قیادت کو نمایاں کرتی ہے۔
جناب تیواری نے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا، "آگے دیکھتے ہوئے، ہم تربیت کے عمل کو مزید منظم اور ہموار بنا کر ورلڈا سکلز کے لیے اپنے نقطہ نظر کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے نوجوان مستقبل کے مقابلوں کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں گے اور مسلسل اعلیٰ سطحوں پر کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہوں گے۔
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 1708 )
(Release ID: 2067916)
Visitor Counter : 28