کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

 جی ای ایم کو اپنانے میں اضافہ کرنے کے لیے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے صوبہ سکم کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا


اس مفاہمت نامے کے ساتھ، جی ای ایم نے ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک رسائی حاصل کر لی ہے

Posted On: 24 OCT 2024 5:31PM by PIB Delhi

سکم کی حکومت اور حکومت ہند کے کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس(جی ای ایم) نے اشیاء اور خدمات کی عوامی خریداری کے محکمے کے ساتھ آج گنگٹوک، سکم میں ایک مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے، تاکہ سکم کی حکومت کے خریداروں کے درمیان جی ای ایم کو اپنانے کے لیے کام کیا جا سکے۔  سکم کی حکومت اور جی ای ایم کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ جی ای ایم کی وابستگی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جو کہ ایک موثر، شفاف اور جامع طریقے سے سامان اور خدمات کی عوامی خریداری کے لیے سہولت کار کے طور پر  کام کرے گی ۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ، جی ای ایم نے ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  تک رسائی  حاصل کر لی ہے۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب کی صدارت چیف سکریٹری، حکومت سکم،  جناب وجے بھوشن پاٹھک، آئی اے ایس نے کی۔ جی ای ایم کی طرف سے، ایم او یو پر چیف بائرآفیسر (ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں)،  جناب اے وی مرلی دھرن نے دستخط کیے۔ جبکہ حکومت سکم کی نمائندگی  محکمہ داخلہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر، سکم حکومت جناب ترون کمار شرما نے کی۔ اس موقع پر سکم کے ڈائریکٹر اور جی ای ایم نوڈل آفیسر،  جناب  امردیپ گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر (ریاستیں)، جی ای ایم شری آشوتوش کمار اور سکم کے جی ای ایم کنسلٹنٹ شری انوش کمار بھی موجود تھے۔

 سکم حکومت  کے خریداروں نے 23 اکتوبر 2024 تک تقریباً 90 کروڑ روپے کی خریداری کی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے ذریعے، جی ای ایم ریاستی خریداروں کے محکموں/تنظیموں کو فوکس ٹریننگ، ہینڈ ہولڈنگ، صلاحیت سازی کے پروگرام وغیرہ فراہم کرکے مزید سہولت فراہم کرے گا۔

جی ای ایم پورٹل پر فی الحال سکم میں مقیم 3,078 فروخت کنندگان موجود ہیں۔ ان میں سے 2720 فروخت کنندگان ‘‘مائیکرو’’ سیلرز کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ جی ای ایم پورٹل کے ذریعے، سکم میں مقیم فروخت کنندگان کو مرکزی حکومت، سکم ریاست، دیگر ریاستی حکومتوں، سی پی ایس ای، وغیرہ سے اداروں کو خرید کر پیش کی گئی بولیوں تک رسائی حاصل ہے اور انہوں نے182 کروڑ روپے کے آرڈر پیش کیے ہیں۔ دریں اثنا ، جی ای ایم ، ایم ایس ایم ای   محکمہ، حکومت سکم کے ساتھ مل کر جی ای ایم پورٹل پر اضافی سیلرز کو آن بورڈ کرنے کے لیے ایک سیلر آن بورڈنگ پروگرام کا انعقاد کرے گا، اس طرح جی ای ایم پر ان کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔

جی ای ایم تمام مرکزی حکومت، سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(سی پی ایس یو ایس))، ریاستی حکومت اور تمام ملحقہ محکموں بشمول کوآپریٹیو کے ،خریداروں کے لیے سامان اور خدمات کی خریداری کا ایک ون اسٹاپ آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ جی ای ایم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پبلک پروکیورمنٹ میں ایک مثالی تبدیلی لائی ہے اور پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کو موثر، شفاف اور جامع بنانے کی کوشش کی ہے۔ مالی سال 24-2023میں، جی ای ایم کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری نے 4 لاکھ کروڑ  روپےکے  ہدف کو عبور کیا، جو کہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ اپنے سب سے اہم  شراکت دار—سرکاری خریداروں اور فروخت کنندگان کی حمایت اور اعتماد کے ساتھ— جی ای ایم کو مالی سال 2025-2024 کے لیے نمایاں طور پر اعلیٰ خریداری کے اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے  آراستہ کیا گیا ہے ۔

جی ای ایم تمام ریاستی خریداروں اور مقامی فروخت کنندگان کو شامل کرنے کے ارادے کے ساتھ پورٹل کے ذریعے خریداری کو بڑھانے کے لیے مختلف ریاستوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے۔ جی ای ایم نے ریاستی حکومت کے خریداروں میں جی ای ایم کو اپنانے میں اضافہ کرنے کے لیے کنسلٹنٹس، افسران، اور کاروباری سہولت کاروں کی ایک ٹیم  تشکیل دی ہے۔

جی ای ایم پورٹل کے ذریعے خریداری کے عمل میں شفافیت اور شمولیت کو بہت بہتر بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ریاستی حکومتوں کے لیے لاگت میں نمایاں بچت ہوئی ہے۔ مارکیٹ پلیس کی موجودگی اور ریورس نیلامی کی فعالیت کے ساتھ متحد پورٹل ہونے کے ناطے، جی ای ایم صرف ایک ٹینڈر پبلیکیشن پورٹل سے کہیں بڑھ کرایک اینڈ ٹو اینڈ پروکیورمنٹ حل فراہم کرتا ہے جیسے براہ راست خریداری،  ایل 1خریداری (تین کوٹیشن پر مبنی نظام کی طرح) ، بولی لگانا، ریورس نیلامی، وغیرہ شامل ہیں۔

******

ش ح۔ع و ۔ ش ب ن

U-No.1696




(Release ID: 2067828) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Manipuri