وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی  کے چیئرمین نے کرم یوگی سپتاہ (قومی تعلیمی ہفتہ) کے دوران سی بی آئی سی میں طرز عمل  کی آگاہی  کے پروگرام کا ملک گیر آغاز کیا


پروگرام کا مقصد خدمات کی فراہمی اور عوامی رابطوں کو بہتر  بنانے  کے لیے  35000  سرکاری  اہلکاروں کو تربیت دینا ہے

प्रविष्टि तिथि: 24 OCT 2024 1:35PM by PIB Delhi

کرم یوگی سپتاہ/ قومی تعلیمی ہفتہ  کے دوران، چیئرمین، سی بی آئی سی کے چیئر مین  جناب  روی اگروال نے سی بی آئی سی میں طرزعمل کی آگاہی کے پروگرام کا ملک گیر آغاز  کیا۔ اس پہل کوسی بی آئی سی  کے تمام 32 زونوں میں 52 بیچوں  کی شمولیت سے  شروع کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KSNX.jpg

 

اس اہم پہل  کا مقصد طرز عمل کی آگاہی  کے  تربیتی پروگرام کے ذریعے اپنی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے ۔ یہ پروگرام تقریباً 35,000 اہلکاروں کو مختلف سطحوں پر تربیت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں  انسپکٹرز، سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔ پروگرام کے ڈیزائن اور نفاذ میں مدد کرنے کے  واسطے  ایک ایکسٹرنل  نالج پارٹنرکی خدمت لی گئی ہے تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ تربیتی پروگرام  جامع اور اثر انگیز ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024MHB.jpg

 

مزید برآں، این اے سی آئی این  اور زیڈ ٹی آئی سمیت  تمام زونز کی شمولیت، اس  پہل کو کامیاب کرنے کے لیے اہم ہوگی۔ طرز عمل کی مہارتوں اور آگاہی  پر توجہ مرکوز کرکے  اس  پروگرام کا مقصد  نظم ونسق کے لیے زیادہ ذمہ دار اور ہمدردانہ طرز عمل   کو فروغ دینا ہے، جس کے نتیجے میں  خدمات کی فراہمی اور عوامی رابطے کو بہتر بنانے کا ہدف پورا ہوسکتا  ہے۔  اس اقدام سے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی اور ان پالیسیوں کے موثر نفاذ کے تئیں سی بی آئی سی کی عہد بندی  کی نشاندہی ہوتی ہے  جو کرم یوگی پہل کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MH00.jpg

 

****

ش ح۔م  ش ع۔ خ م

U NO:1673


(रिलीज़ आईडी: 2067659) आगंतुक पटल : 64
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil