زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیدر لینڈ کی سفیر محترمہ ماریسا گیرارڈس نے نئی دلی میں واقع کرشی بھون میں سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی سے ملاقات

Posted On: 23 OCT 2024 8:51PM by PIB Delhi

آج  ہندوستان میں نیدرلینڈ کی سفیر محترمہ ماریسا  گیرارڈس نے نئی دلی کے کرشی بھون  میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کرنے ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TM0U.jpg

سفیر گیرارڈس نے نیدرلینڈز اور ہندوستان کے درمیان زرعی شعبے میں 40 سے زیادہ برسوں  سے جاری مفاہمت نامے پر مبنی  مضبوط شراکت داری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر باغبانی میں تعاون کو مزید وسعت دینے  کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے لیے ایک دوسرے کی مہارت سے سیکھنے کی صلاحیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HYD1.jpg

ڈاکٹر چترویدی نے ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان طویل مدتی اور خوشگوار تعلقات پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں جیسے باغبانی ، مویشی پروری، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کے اہم مواقع  پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QJU3.jpg

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور نیدر لینڈ نے کامیابی کے ساتھ 24 سینٹرز آف ایکسی لینس(سی او ایز) کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں سے 9 کو باغبانی کے مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ)کے تحت  فنڈنگ کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ انہیں اپنے ڈچ ہم منصبوں سے قابل قدر تکنیکی مدد حاصل ہوئی ہے۔ ان میں سے 7 سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ای) مکمل ہو چکے ہیں۔ ان مراکز میں تجارتی پیداوار شروع ہو گئی ہے، جو پورے ہندوستان میں کسانوں کو اعلیٰ معیار کے پودے لگانے کا سامان فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک، 25,000 سے زیادہ کسان ان مراکز میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ دونوں اطراف نے اس اہم شعبے میں اپنے موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R4E1.jpg

ایڈیشنل سکریٹری جناب پرمود کمار مہردا نے ہندوستان کی ضروریات کے مطابق زرعی مشینری تیار کرنے کے لیے تعاون پر مبنی کوشش کی تجویز پیش کی، جو زرعی اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UM17.jpg

اجلاس میں وزارت خارجہ کے نمائندوں اور محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

***

ش ح ۔ ک ا۔ ع د


(Release ID: 2067602) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Tamil