وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 25 اکتوبر 2024 کو وباء سے متعلق فنڈ پروجیکٹ اور مویشیوں سے متعلق 21ویں مردم شماری آپریشن کا آغاز کریں گے
Posted On:
23 OCT 2024 10:32PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر، جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ہندوستان میں مویشیوں کی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے دو اہم اقدامات کا آغاز کریں گے۔پہلا، وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ہندوستان میں جانوروں کی صحت سے متعلق حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے وبائی فنڈ پروجیکٹ ہے اور دوسرا مویشیوں سے متعلق 21 ویں مردم شماری آپریشن ہے۔ ان پروجیکٹوں کا آغاز 25 اکتوبر 2024 کو صبح 10:00 بجے ہوٹل لیلا ایمبیئنس کنونشن، شاہدرہ، نئی دہلی میں کیا جائے گا۔
اس تقریب میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور جناب جارج کورین مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں جناب امیتابھ کانت، جی ٹوئنٹی شیرپا ، پروفیسر ڈاکٹر وی کے پال، رکن صحت، نیتی آیوگ، محترمہ الکا اپادھیائے، سکریٹری، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری(ڈی اے ایچ ڈی) اور جناب پنیا سلیلا سریواستو، سکریٹری، صحت اور خاندانی بہبودسمیت دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران ہندوستان میں جانوروں کی صحت کے انتظام کو بڑھانے کے مقصد سے اہم دستاویزات بھی جاری کئے جائیں گے۔ ڈی اے ایچ ڈی نے اس اہم تقریب میں ان سبھی فریقوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا ہے، جو وبائی امراض سے نمٹنے اور جانوروں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ہندوستان کی کوششوں میں تعاون کر رہے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ ع د
(Release ID: 2067590)
Visitor Counter : 25