سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویانگجن کی بہبود کے لیےاین آئی ای پی وی ڈی  دہرادون اور چھ اداروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 23 OCT 2024 8:20PM by PIB Delhi

بینائی سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارہ (این آئی ای پی وی ڈی  )، دہرادون (سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت،  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت –) نے  چھ اداروں اور ان این جی اوز  کے ساتھ اہم مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KBF3.jpg

اس موقع پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا، "آج کا دن ایک اہم سنگ میل ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں دیویانگجن کی زندگیوں پر ان تعاونوں کے مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔" یہ شراکت داری ضروری وسائل اور مددتک رسائی کو یقینی بنا کر دیویانگجن کی صلاحیتوں اور بہبود کو بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

اتراکھنڈ اوپن یونیورسٹی (ہلدوانی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) ہریدوار، میکس اسپتال دہرادون، این جی اوز پرتھم (ممبئی)، نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ (این اے بی) دلی اور ٹورچٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (احمد آباد) اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں جن  کا مقصد دیویانگجن کی فلاح و بہبود اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

ان مفاہمت ناموں کے ذریعے، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، نفسیاتی معاونت، آن لائن دھوکہ دہی سے تحفظ، ٹیکنالوجی تک رسائی میں آسانی، جدید تدریسی-سیکھنے کے مواد کا استعمال، اور خصوصی تعلیم میں کام کرنے والے اساتذہ کے لیے تکنیکی تربیت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

 

************

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1655 )


(Release ID: 2067503) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi