ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری طوفان کے اثرت کو کم کرنے کے لیے ریلوے فعال اقدامات  کر رہا ہے : راحتی آپریشنوں، مسافروں کی سلامتی، اور بنیادی ڈھانچے کی بازبحالی پر توجہ مرکوز


مشرقی ساحل پر ریڈ الرٹ کے درمیان ریل خدمات کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے 2 ریاستوں میں 9 وار رومز قائم کیے جا رہے ہیں

تیز ہوا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اہم اسٹیشنوں پر خوراک اور پانی سمیت مناسب انتظامات

'کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تیاری کو یقینی بنائیں': ’دانا‘ سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے جناب اشونی ویشنو کی تلقین

Posted On: 23 OCT 2024 6:41PM by PIB Delhi

شدید سمندری طوفان ’دانا‘ کے اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں پر پہنچنے کے قوی امکانات کے پیش نظر، وزارت ریلوے  میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیاگیا جس میں متعلقہ زونل ریلوے یعنی مشرقی ساحلی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کی۔ اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او، تمام تر بورڈ اراکین، مشرقی ساحلی ریلوے  اور جنوب مشرقی ریلوے کے جنرل منیجرس، کھڑگپور، چکرادھپور، آدرا اور کھدرا رپورٹ کے ڈیویژنل ریلوے منیجرس نے شرکت کی۔ ریلوے کے وزیر نے کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مسافرین کو کم سے کم پریشانی لاحق ہو اس امر کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

میٹنگ میں، مشرقی ساحلی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر حضرات نے ریلوے کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں، جو درج ذیل ہیں:

  • ریاستی صدر دفتر یعنی بھونیشور اور گارڈن ریچ (کولکاتہ)، کھردا روڈ، وشاکھاپٹنم، سمبل پور، چکرادھر پور، آدرا، رانچی، کھڑگپور اور بالاسور کے ڈویژنل دفاتر میں چوبیس گھنٹے کلی طور پر وقف 9وار رومز قائم کیے جائیں گے۔ یہ وار رومز انجینئرنگ، ایس اینڈ ٹی، آپریٹنگ، کمرشل اور آر پی ایف کے افسران کے زیر انتظام ہوں گے تاکہ سمندری طوفان کے سبب کوئی بھی فوری فیصلہ لیا جا سکے اور خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی جلد بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وار روم/ایمرجنسی کنٹرول روم بلا رکاوٹ رابطے کے لیے پاور بیک اپ کے ساتھ 20 سیٹلائٹ فونوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ریئل ٹائم اپ ڈیٹس حاصل کرنے اور ضرورت کے مطابق وسائل کو منظم کرنے کے لیے ریلوے ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔
  • خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات جیسے سورو، جلیشور اور دیگر اہم اسٹیشنوں پر جب بھی ضروری ہو، ٹریکس، سگنلنگ سسٹم، اور بجلی کی تیزی سے بحالی کے لیے تعینات ہیں۔ بجلی کی بندش ہونے کی صورت میں ٹرین کے آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزل انجن بھی تیار ہیں ۔
  • 600 سے زائد عملہ اراکین کو بھوجودی، بوکارو اسٹیل سٹی، سورو، نیم پورا، آدرا، راج گوڈا، بچھراون، کیندوا، کالاگڑھ، تپنگ، چھترپور، پلاسا، ہنڈول روڈ، رادھا کشور پور، کیندواپاڑا، رگھوناتھ پور، ہری داس پورجیسے اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، اور انہیں 57 بی او ایکس این بولڈرس، 86 بی او بی وائی این بالاسٹ اور 123 بی او ایکس این ریت/ ریتیلے ڈھیلے/کھدائی کی دھول وغیرہ جیسے بازبحالی سے متعلق ساز و سامان کا مناسب ذخیرہ دیا گیا ہے۔ راحتی گاڑیاں، 49 بھاری مشینریاں، 7 ٹرالیاں اور دیگر سازو سامان بھی استعمال کے لیے تیار ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کا جواب دیا جاسکے۔ اسکریچ ریک کو تیار کیا گیا ہے اور اسے 6-7 کوچ کے ساتھ امدادی سامان یا کسی دوسری ضرورت کو لے جانے کے لیے منظم کیا گیا ہے اور یہ کھڑگپور میں تعینات ہے۔ٹاور ویگنس کا انتظام کر لیا گیا ہے اور انہیں بالاسور، داتن، کھڑگپور، روپسا اور ہلدیہ میں تعینات کیا گیا ہے ۔
  • ساحلی علاقوں کے لیے جاری ریڈ الرٹ کی وجہ سے بھونیشور-وشاکھاپٹنم گلیارے کے ساتھ اسٹیشنوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ملحقہ ڈویژنوں یعنی کھڑگپور ڈویژن کے ساتھ چکردھر پور اور آدرا کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بھاری بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے ریلوے پلوں، پٹریوں، گز اور سگنلنگ سسٹم پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ کیچ واٹر ڈرین اور سائیڈ ڈرین کو گاد اور پودوں جیسی رکاوٹوں سے صاف کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کے انخلاء اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سورو، بالاسور، جلیشور، کھڑگپور اور دیگھا میں ڈرائیوروں کے ساتھ اسٹینڈ بائی گاڑیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
  • ڈی جی پاور کی منصوبہ بندی بالترتیب کھڑگ پور-پنسکورا سیکشن، کھڑگپور-بھدرک سیکشن، تملوک-ہلدیہ سیکشن اور تملوک-دیگھا سیکشن میں بجلی کے متبادل طریقے کے طور پر کی گئی ہے۔ تملوک، پنسکورا اور بالاسور اسٹیشنوں پر ڈی واٹرنگ پمپ لگائے جائیں گے۔ حفاظتی اقدام کے طور پر بڑے اسٹیشنوں کے گردشی علاقے سے بڑے ہورڈنگز اور بل بورڈ ہٹانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 18 گھنٹے سے مسلسل ٹریک پٹرولنگ شروع ہو جائے گی۔ مسلسل ٹریک پٹرولنگ کا آغاز 22.10.2024 کو شام چھ بجے سے شروع ہوگا اور یہ 25.10.2024  کو شام چھ بجے ختم ہوگا، اور ضرورت کے مطابق اس میں توسیع بھی کی جائے گی۔
  • ٹرینوں کو ونڈ فورس کے لحاظ سے اسٹیشنوں پر کنٹرول/روکا جانا ہے اور ان کو تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مسافروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے کئی ٹرین خدمات کو منسوخ، موڑ دیا گیا یا مختصر مدت کے لیے ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلے سرکاری بلیٹن میں تفصیل کے ساتھ بیان کیے گئے  ہیں، اور مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری ریلوے چینلوں کے ذریعے اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔
  • تمام تر اہم اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، یعنی پوری – 8926100356، کھردا روڈ 8926100215، بھوونیشور-8114382371، کٹک- 8114382359، پارادیپ- 8114388302، جے پور کوئنجھار روڈ – 8114382342، بھدرک-8114382301، پالسا-8114382319، برہماپور-8114382340، اس کے علاوہ مسافرین اور عوام الناس کے لیے وقتاً فوقتاً اعلانات کیے جاتے رہیں گے۔
  • کلورین ٹیبلٹ، بلیچنگ اور دیگر ادویات  کی مناسب مقدار کے ساتھ میڈیکل ٹیم کو میچیڈا، تملوک، کھڑگپور اور بالاسور میں کسی بھی ضرورت/ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات ہے۔ تمام اہم سٹیشنوں پر بچوں کے کھانے کے سامان کے ساتھ خوردنی اشیاء کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ان ٹرینوں کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے جو طوفان کی وجہ سے کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔ مناسب صلاحیت کے واٹر ٹینک کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور تمام اہم اسٹیشنوں اور ان جگہوں پر رکھے گئے ہیں جہاں ریلوے کالونیاں واقع ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No: 1648


(Release ID: 2067479) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Kannada