عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرم یوگی سپتاہ


قومی تعلیمی ہفتہ: معلومات کے اشتراک کے ذریعے ہندوستان کے عوامی خدمات کے شعبے کو بااختیار بنانا

کل منعقد ہونے والے ویبنار کے اہم مقررین  (24-10-2024)

Posted On: 23 OCT 2024 5:13PM by PIB Delhi

ایک طرف جہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کیے گئے ’مشن کرم یوگی‘ کے بینر تلے ’کرم یوگی سپتاہ‘ کی سرگرمیاں  جاری ہیں، وہیں دوسری طرف قومی تعلیمی ہفتہ (این ایل ڈبلیو) کے انعقاد سے سرکاری ملازمین کے زندگی بھر سیکھنے اور ہنر کی ترقی کے ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔ 24 اکتوبر 2024 کو طے شدہ ویبنار میں ممتاز ماہرین کے نام شامل ہیں جو تحقیق، بنیادی ڈھانچہ، صحت عامہ، کام کے مقام کی ثقافت اور تعلیم سمیت ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے متعدد اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مقصد یہ ہے کہ سرکاری اہلکاروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ایک مضبوط، زیادہ ذمہ دارانہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کے لیے قابل عمل بصیرتیں فراہم کی جائیں۔

دن کی اہم جھلکیاں:

جناب کرس گوپال کرشنن

موضوع: ہندوستان کو تحقیق و ترقی کا سپر پاور ملک بنانا

وقت: صبح 9 سے 10 بجے تک

ایکسیلور وینچرز کے چیئرمین جناب  کرس گوپال کرشنن تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) کے شعبے میں عالمی رہنما بننے کی طرف ہندوستان کے سفر سے متعلق خطاب کریں گے۔ وہ ان اہم شعبوں کو اجاگر کریں گے جن میں  ہندوستان ایسے مضبوط اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پیش قدمی کرسکتا ہے جس سے  ملک تحقیق و ترقی کے شعبے کی بہتری کی سمت میں گامزن ہوگا۔

جناب  ونائک چٹرجی

موضوع: بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مراحل: ہندوستان کا تجربہ

وقت: صبح 10 سے 11 بجے تک

دی انفراویژن فاؤنڈیشن کے بانی اور منیجنگ ٹرسٹی جناب ونائک چٹرجی ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے سفر پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کی گفتگو میں ترقی کے اہم مراحل، درپیش چیلنجز اور پائیدار و عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کا احاطہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سومیا سوامیناتھن

موضوع: ہندوستان کی صحت عامہ وکست بھارت کی سمت گامزن

وقت: دوپہر 12 سے 1 بجے تک

ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن (ایم ایس ایس آر ایف) کی چیئرپرسن ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن ہندوستان کے صحت عامہ شعبے کو درپیش چیلنجوں اور  ان کے حل پر روشنی ڈالیں گی۔ وہ اس حوالے سے وژن کا خاکہ پیش کریں گی کہ صحت عامہ شعبے کی کوششیں ترقی یافتہ ہندوستان (’وکست بھارت‘) کے ہدف کو حاصل کرنے میں کیسے کردار ادا کر سکتی ہیں۔

بی کے شیوانی

موضوع: حاضر دماغی سے کام کا کلچر بنانا: لیڈر اور ٹیم کے لیے حکمت عملیاں

وقت: سہ پہر 3 تا 4 بجے

برہما کماریز ورلڈ اسپرچوئل آرگنائزیشن کی سسٹر بی کے شیوانی حاضر دماغی سے کام کرنے کی ثقافت کی تعمیر کے موضوع  پر ایک سیشن کی سربراہی کریں گی۔ ان کی پریزنٹیشن اس بات پر مرکوز ہوگی کہ عوامی خدمات میں لیڈر اور ٹیمیں کس طرح ذہن سازی اور خود آگاہی کے ذریعے معاون، ذہنی طور پر صحت مند اور کام کے متوازن ماحول کو فروغ دے سکتی ہیں۔

جناب انوراگ بیہر

موضوع: عوامی خدمات کے لیے جامع تعلیم اور صلاحیت کی تعمیر

وقت: شام 5 تا 6 بجے

 عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے سی ای او اور عظیم پریم جی یونیورسٹی، بھوپال کے چانسلر جناب  انوراگ بیہر  اس بات کی دریافتکریں گے کہ کس طرح جامع تعلیم عوامی خدمات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان کا سیشن اس بات کو یقینی بنانے میں صلاحیت سازی کے کردار کا احاطہ کرے گا کہ سرکاری ملازمین معاشرے کے تمام طبقات، خاص طور پر پسماندہ طبقوں کی خدمت کی صلاحیتوں سے اچھی طرح لیس ہوں۔

ان تمام اجلاسوں سے مشن کرم یوگی کے بنیادی اصولوں کی عکاسی ہوتی ہے، جن سے سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل سیکھنے، صلاحیت کی تعمیر اور قیادت کی ترقی کی اہمیت کو تقویت ملتی ہے۔ ویبنار کا مقصد سرکاری اہلکاروں کو باخبر فیصلہ سازی اور اختراعی حل کے ذریعے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

A group of people with their heads on a webinarDescription automatically generated

 ...................................................

) ش ح –    م ش ع     -  ش ہ ب )

U.No. 1638




(Release ID: 2067410) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil