سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف و بااختیار بنانے سے متعلق وزارت ایک شاندار ثقافتی تقریب- ‘آرادھنا’- منعقد کرنے جا رہی ہے
پر وقار بڑھتی عمر اور مالامال بھارتی روایات کا جشن
اس تقریب میں 60 سال سے زیادہ کے عمر کے فنکاروں کے سلسلہ وار ثقافتی مظاہروں کے ذریعہ بزرگ شہریوں کو اعزاز بخشا جائیگا
Posted On:
23 OCT 2024 5:23PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و بااختیار سے متعلق وزارت (ایم او ایس جے ای) 24 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر(ڈی اے آئی سی) میں ‘آرادھنا’ کے عنوان سے ایک شاندار ثقافتی تقریب منعقد کرنے جا رہی ہے، جس کا موضوع ہے، پروقار بڑھتی عمر کا جشن ،زندگی 60 برس سے شروع ہوتی ہے۔ تقریب کی صدارت مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب بی۔ ایل۔ ورما کریں گے۔ دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر آبھا چودھری، چیئرپرسن، این جی او انوگرہ اور وزارت کے سینئر عہدیداران شامل ہوں گے۔
یہ تقریب وزارت کے سینئر شہریوں کی فلاح و بہبود اور بھارت میں سرگرم بڑھتی عمر کے فروغ کے عزم پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس میں بزرگوں کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا کہ وہ کس طرح ملک کے مالامال فن کے ورثے کو محفوظ رکھتے اور منتقل کرتے ہیں۔ یہ تقریب 60 سال اور اس سے زائد عمر کے فنکاروں کےدلکش ثقافتی مظاہروں کے ذریعے بزرگ شہریوں کو عزت دینے اور اس کا جشن منانے کے لیے ہوگی۔
تقریب کی جھلکیاں:
- بھارتی کلاسیکی رقص کی ایک معروف شخصیت، گرو رنجنا گوہر کی دلکش اوڈیسی رقص کی پرفارمنس۔
- بھارت کے معروف کلاسیکی گلوکار، پنڈت ساجن مشرا کی آواز میں گیت جو اپنی سحر انگیز پیشکش کے لیے جانے جاتے ہیں۔
- لوک رقص کے مظاہرے جن سے بھارت کی ولولا انگیز اور گونا گوں ثقافتی روایات کی عکاسی ہوتی ہے ۔
‘آرادھنا’ روایتی بھارتی اقدار جیسے کہ استاد- شاگرد کی روایت ، بین النسلی یکجہتی، اور بزرگ شہریوں کی عزت و دیکھ بھال پر زور دے گی۔ اس جشن کے ذریعے، وزارت کا مقصد پروقار طریقے سے بڑھتی عمر کی ثقافتی اہمیت اور بزرگ افراد کے فن اور ثقافت کے روایات کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ تقریب نسلوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس میں بھارت کے ثقافتی ورثے کی حفاظت پر زور دیا جائے گا۔ پرفارمنسز کے ذریعے، یہ تقریب سینئر شہریوں کے لیے احترام، دیکھ بھال اور ان کی ستائش کو فروغ دے گی، کیونکہ وہ معاشرے میں اہم طریقوں سے اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔
******
ش ح۔ا ع خ ۔ ش ب ن
U-No.1641
(Release ID: 2067405)
Visitor Counter : 42