بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نےاکیلو ہاؤس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ آواس فنانسرز لمیٹیڈ کی مجوزہ تحویل کو منظوری دی
Posted On:
22 OCT 2024 8:38PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا نےاکیلو ہاؤس پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ آواس فنانسرز لمٹیڈ کی مجوزہ تحویل کو منظوری دے دی ہے۔
آواس فنانسرز لمٹیڈ (اکوائیرر) ایک نیا شامل کردہ ادارہ ہے، جو مکمل طور پر اور بالواسطہ طور پر ریلیوینٹ سی وی سی فنڈز کی ملکیت میں ہے جو کہ مخصوص سرمایہ کاری فنڈز پر یا وہیکلز پر مشتل ہے جن کا انتظام و انصرام سی وی سی نیٹ ورک کے اراکین کے ذریعہ کیا جاتا ہے یا اس تعلق سے یہ اس کے زیر مشورہ ہے۔’’سی وی سی نیٹ ورک‘‘ یا’’سی وی سی گروپ‘‘ ایک عالمی متبادل سرمایہ کاری منیجر ہے جو پرائیویٹ ایکویٹی، کریڈٹ، سیکنڈریز اور بنیادی ڈھانچے پر مرکوز ہے، اور جو سی وی سی کیپٹل پارٹنرس پی ایل سی (سی وی پی ایل سی) پر یا وقتاً فوقتاً اس کی ذیلی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ سی وی سی پی ایل سی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے حصص یورونیکسٹ ایمسٹرڈم اسٹاک ایکسچینج پر ٹرینڈنگ کے لیے درج (لسٹڈ) اور منظور شدہ ہیں۔
آواس فنانسرز لمیٹیڈ (ٹارگیٹ) نیشنل ہاؤسنگ بینک میں نان ڈپازٹ ٹیکنگ ہاؤسنگ فنانس کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ ہندوستان میں’ٹارگیٹ‘ کی کاروباری سرگرمیوں میں (اے) (اے ) ہوم لون کا التزام (بی) ایم ایس ایم ای بزنس لون (سی) پروپرٹی کے عوض لون اور (بی ) ٹارگیٹ کے کسٹمرز کے لیے لائف، ہیلتھ اور جنرل انشورنس مصنوعات شامل ہیں۔
مجوزہ لین دین کا تعلق ’ٹارگیٹ‘ میں ایکوائررز کے ذریعے حصص کی تحویل اور کنٹرول سے ہے جس میں: (i) ایکوائرر کے مابین حصص کی فروخت سے متعلق معاہدے، ’ٹارگیٹ ‘ اور موجودہ پروموٹرز / ’ٹارگیٹ‘ کے پروموٹر گروپ اور (ii) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (شیئر اور ٹیک اوور ز کی قابل ذکر تحویل) ضوابط، 2011 کے مطابق لازمی اوپن آفر شامل ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
-----------------------
ش ح۔م م۔ ع ن
U NO: 1620
(Release ID: 2067287)