مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک نے ڈرون کے ذریعے ڈاک کی ترسیل کے ’پروف آف کنسیپٹ ‘پر کام شروع کیا
Posted On:
22 OCT 2024 8:30PM by PIB Delhi
کوریئر ایکسپریس اینڈ پارسل (سی ای پی) بازار میں تازہ ترین ایجادات کے ساتھ تال میل قائم رکھتے ہوئے، محکمہ ڈاک نے اروناچل پردیش کے نام سائی اور لوہت ضلع میں قائم چوکھم ڈاک گھر (پی او) اور واکرو شاخ ڈاک خانے (بی او) کے درمیان ڈرون کے ذریعہ میل بھیجنے کے لیے 21 اکتوبر 2024 کو پروف آف کنسیپٹ (پی او سی) شروع کیا ہے، جب چوکھم پی او سے ایک ڈرون صبح 10.40 بجے ایئرلفٹ ہوا اور بی او کے لیے میل لے کر 11.02 بجے واکرو بی او میں اترا۔ واپسی کے سفر میں، ڈرون 11.44 بجے واکرو بی او سے ایئرلفٹ ہوا اور 12.08 بجے چوکھم پی او میں اترا۔ محکمہ ڈاک نے پی او سی کو انجام دینے کے لیے اسکائی ایئر موبیلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ حالانکہ، پہاڑی علاقے کی وجہ سے چوکھم ڈاک گھر سے واکرو بی او کے درمیان میل کا موجودہ ترسیلی وقت تقریباً 2 گھنٹے سے ڈھائی گھنٹے کا ہے کیونکہ میل اروناچل پردیش کی ریاستی نقل و حمل خدمات کی بسوں کے توسط سے لے جایا جا رہا ہے۔ ماحولیات دوست ڈرون کے توسط سے میل کی ترسیل سے چوکم پوسٹ آّفس اور واکرو بی او کے درمیان میل کا ترسیلی وقت گھٹاکر 22 میٹر سے 24 میٹر کر دیا گیا ہے۔ ڈرون کے توسط سے میل کی ترسیل نہ صرف میل کے نقل و حمل میں ترسیلی وقت کم ہوگا، بلکہ میل کی ترسیل میں معتبریت بھی آئے گی اور ساتھ ہی محکمے کے لیے مشکل پہاڑی علاقوں میں میل کی حقیقی وقت پر ٹریکنگ بھی ہوسکے گی۔ یہ پی او سی محکمے کو واکرو بی او کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈلیوری خدمات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1606
(Release ID: 2067223)
Visitor Counter : 28