اسٹیل کی وزارت
ایس اے آئی ایل کو باوقارایس ایچ آرایم - ایچ آر ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
Posted On:
22 OCT 2024 5:34PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کو حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ باوقارایس ایچ آر ایم انڈیا کی سالانہ کانفرنس 2024 میں شمولیت، مساوات اور تنوع میں بہتری اورتقسیم شدہ افرادی قوت کے انتظام میں عمدگی کے زمروں کے لیےایس ایچ آر ایم ۔ ایچ آر ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈز تنظیم میں افرادی قوت کی جامع ترقی کے لیے ملک بھر میں پھیلے ہوئے اس کے مختلف پلانٹس اور یونٹس میں ایس اے آئی ایل کے ذریعہ شروع کیے جانے والے ایچ آر طریقوں اور اقدامات کا ثبوت ہیں۔ کمپنی کامیابی کے لیے اپنے ملازمین کو بنیادی اور اپنے تمام کاموں کا مرکز سمجھتی ہے۔ ایس اے آئی ایل ملازمین کی بہتر ترغیب اور مشغولیت کے لیے مسلسل مختلف قدم اٹھا رہا ہے۔ تجارت اور صنعت کے وزیرجناب پیوش گوئل اورعزت مملکت (آئی/سی) برائے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ جناب جینت چودھری نے مذکورہ کانفرنس کے دوران حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کئی صنعتی شخصیات نے بھی اپنے خیالات اور بصیرت کا اظہار کیا۔ ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران، جناب کے سنگھ، ڈائریکٹر (پرسنل)، ایس اے آئی ایل نے ایس اے آئی ایل میں ایچ آر کے جدید طریقوں کے بارے میں بات کی اور عصری‘مسابقتی کاروباری ماحول’ میں ایک لچکدار افرادی قوت کی تعمیر میں ایچ آر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
************
U.No:1594
ش ح۔م ع
(Release ID: 2067114)
Visitor Counter : 33