ٹیکسٹائلز کی وزارت
بھارت ٹیکس 2025 نے بین الاقوامی رفتار حاصل کی:
ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے30 سے زائد ممالک کے ساتھ بات چیت کا سیشن منعقد
بھارت ٹیکس 2025 آگے بڑھانے، پائیداری اور مہارتوں پر توجہ مرکوز کرے گا
ہندوستان ایک مشترکہ مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے، ایک ایسا مستقبل جو ہم سب کے لیے پائیدار، مساوی اور خوشحال ہو: جناب پبیترا مارگھریتا
Posted On:
22 OCT 2024 2:07PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے کل نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں بھارت ٹیکس 2025 کے لیے ہندوستان میں غیر ملکی مشنوں کے ساتھ ایک بات چیت کے سیشن کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ہندوستان میں موجود 30 سے زائد غیر ملکی مشنوں یعنی آسٹریلیا، آذربائیجان، برازیل، کولمبیا، چلی، ڈنمارک، مصر، فن لینڈ، انڈونیشیا، اٹلی، قزاقستان، کینیا، لیسوتھو، مونٹی نیگرو، ملیشیا، منگولیا، میکسیکو، پیرو،فلپائن، جمہوریہ کوریا، روس، سری لنکا، صومالیہ، تائیوان، ٹوگو، تھائی لینڈ، ازبکستان اور ویتنام نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ٹیکسٹائل جناب پبیترا مارگھریتا نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سکریٹری وزارت ٹیکسٹائل محترمہ رچنا شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس موقع وزار ت خارجہ کے خصوصی سکریٹری جناب پی کمارن، وزارت ٹیکسٹائل کے ایڈیشنل سکریٹری جناب روہت کنسل، ٹیکسٹائل کی وزارت کی تجارتی مشیر محترمہ شبھرا،صعنتی لیڈران اور عہدیدران بھی شرکت کی ۔
وزیرموصوف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کو بھارت ٹیکس 2025 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی۔ اسے اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ جامع ٹیکسٹائل ایونٹ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے بھارت ٹیکس کو ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کو ایک چھت کے نیچے لانے کی ایک منفرد کوشش قرار دیا۔انہوں نے عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش چیلنجوں کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے میں ہندوستانی ٹیکسٹائل صنعت کے کاروباری جذبے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت ٹیکس ایک قابل اعتماد، پائیدار سورسنگ منزل کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ہندوستان کی کشش کی تصدیق کرے گا۔ یہ شعبہ ویلیو چین میں بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے اور تمام سماجی شعبوں میں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختراع ، تعاون اور میک ان انڈیا کے جذبے کے ساتھ یہ تقریب وزیر اعظم کے ایف فائیو –‘ فارم سے فائبر سے فیکٹری سے فیشن سے فارن تک’۔ ویژن کا ایک مجسمہ ہے۔
محترمہ رچنا شاہ نے گلوبل ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بھارت ٹیکس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو میگا ٹیکسٹائل گلوبل ایونٹ میں بطور شرکت دار ملک کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہندوستان کی توجہ پر زور دیا، جس میں مختلف ترغیبات اور اسکیموں بشمول
پی ایل آئی اور پی ایم ۔ایم آئی ٹی آر اےپارکس کی مضبوط پالیسی حمایت حاصل ہے۔
بھارت ٹیکس ایک میگا عالمی ٹیکسٹائل ایونٹ ہے، جو ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلز(ای پی سیز) کے کنسورشیم کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے اور اسے وزارت ٹیکسٹائل کی حمایت حاصل ہے۔ 14 سے 17 فروری 2025 تک منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس 2025 کو عالمی سطح پر ٹیکسٹائل تجارتی میلے اور علمی پلیٹ فارم کے طور پر رکھا گیا ہے۔ یہ تقریب بیک وقت دو جدید ترین مقامات :بھارت منڈپم، نئی دہلی اور انڈیا ایکسپو سینٹراینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا پر منعقد کی جائے گی،جبکہ مرکزی تقریب 14 سے 17 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہوگی اور اس میں ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین، دستکاری سے متعلق گارمنٹس مشینری اور نسلی ملبوسات سے متعلق نمائشیں شامل ہیں، جو 12 سے 15 فروری تک انڈیا ایکسپو سینٹراینڈ مارٹ ، گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوں گی۔
بھارت ٹیکس 2025 کا مقصد 2024 میں پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کو آگے بڑھانا ہے۔ لچکدار عالمی قدر کی زنجیروں اور پائیداری کے دو موضوعات پر بنایا گیا،رواں برس کے شو کے پہلے ایڈیشن سے بھی زیادہ متحرک اور پرکشش ہونے کی امیدہے، جو اعلیٰ پالیسی سازوں ،عالمی سی ای اوز، بین الاقوامی نمائش کنندگان اور عالمی خریدارکو راغب کرتا ہے۔
رواں سال کے ایونٹ میں 5,000 سے زائد نمائش کنندگان، 110 سے زائد ممالک کے 6,000 بین الاقوامی خریداروں اور 1,20,000 سے زائد مہمانوں کی ریکارڈ تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔
بھارت ٹیکس 2025 نمائش میں ملبوسات، گھریلو فرنشننگ، فرش کورننگ، فائبر، یارن، دھاگوں، کپڑے، قالین، ریشم، ہینڈلوم، دستکاری، تکنیکی ٹیکسٹائل، ملبوسات کی مشینری، رنگ اور کیمیکلز کے لیے وقف شدہ پویلین لگائی جائیں گی۔ اس میں ایک ریٹیل ہائی اسٹریٹ بھی ہوگی، جو ہندوستان کے فیشن ریٹیل مارکیٹ میں مواقع پر توجہ مرکوز کرے گی۔
ٹیکسٹائل میگا ایونٹ عالمی ٹیکسٹائل ڈائیلاگ کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا، جس میں کانفرنس، سیمینارز، سی ای او راؤنڈ ٹیبلز، اور بی 2بی اور جی 2 جی میٹنگز دیگر اہم موضوعات جیسےصنعت 4.0، پائیداری، گلوبل ویلیو چین، سرمایہ کاری اور تجارت شامل ہیں۔
شرکاء براہ راست نمائش، ثقافتی تقریبات اور فیشن پریزنٹیشنز، ڈیزائنر اور برانڈ کی نمائشوں اور پائیداری کی ورکشاپس اور ماہرانہ گفتگو کی امید کر سکتے ہیں۔ بھارت ٹیکس 2025 کا مقصد فیشن، روایتی دستکاری اور پائیداری کے اقدامات میں اپنی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کی مکمل ٹیکسٹائل ویلیو چین کوپیش کرنے کے لیے ایک منفرد اور مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔
************
U.No:1582
ش ح۔م ع
(Release ID: 2067080)
Visitor Counter : 37