کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے ایم ڈی اوز اور اسٹار ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب پر فریقین کی مشاورت کا اہتمام کیا
کوئلہ کے وزیر نے کان بند کرنے کی سرگرمیوں میں اجتماعی تعاون کا مطالبہ کیا
کوئلہ کی صنعت ہمارے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قوت رہی ہے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
21 OCT 2024 10:33PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے آج نئی دہلی میں کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کے لیے اسٹار ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب، مائن ڈیولپرز کم آپریٹرز (ایم ڈی اوز) پر فریقوں کی مشاورت اور کول ڈائریکٹری آف انڈیا کی ریلیز کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ تقریب، جس کا مقصد کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کی غیر معمولی کارکردگی کو تسلیم کرنا، اہم فریقین کے ساتھ مشغول ہونا اور کوئلے کے شعبے کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرنا تھا، کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے بطور مہمان ذی وقار تھے۔

تقریب کے دوران، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایم ڈی اوز کے فریقین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی قیادت کی، تاکہ وزارت بجلی، ریلوے، ایم او ایف ایف اینڈ سی سی اور ڈی جی ایم ایس سے متعلق اہم مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس سیشن کا مقصد ایم ڈی اوز کو درپیش چیلنجوں کی گہری سمجھ بوجھ کو فروغ دینا تھا اور بین وزارتی رابطہ کاری پر زور دینا تھا۔ ان وزارتوں کے نمائندوں نے مباحثے میں فعال طور پر حصہ لیا اور ایم ڈی اوز کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر اپنی بصیرت اور نقطہ نظر پیش کیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایم ڈی اوز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے عمل کو ہموار کرنے اور کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ اس سیشن نے کوئلے کے شعبے کے لیے ایک زیادہ ذمہ دار اور مربوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے میں ایم ڈی او فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایم ڈی اوز کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت پیداواری اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے روشنی ڈالی کہ آنے والے برسوں میں توانائی کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے، توانائی کا بنیادی ذریعہ کوئلہ ہی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید اس بات پر زور دیا کہ کوئلہ کی صنعت ہمارے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قوت رہی ہے اور مؤثر ایم ڈی او مصروفیت سے درآمدات کو کم کرنے اور کوئلے کے شعبے کی خود کفالت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، نتیجے میں کوئلے کے شعبے میں آتم نر بھربھارت کے حصول کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو آگے بڑھائے گی۔

وزیر موصوف نے کان کنی کے کاموں کے لیے اپنی زمین دینے والوں کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کان کے کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت پر بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کان کے تمام مزدوروں کے ساتھ انسانی ہمدردی سے کام لینا چاہیے۔
وزیر موصوف نے درآمدات کو کم کرتے ہوئے گھریلو کوئلے کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کانوں کو بند کرنے کی سرگرمیوں میں اجتماعی تعاون پر زور دیتے ہوئے سائنسی طریقے سے کانوں کو بندکرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے 3-4 سالوں میں ایک بھی کان ایسی نہیں رہے گی، جہاں کانوں کو بند کرنے کا کام مکمل نہ کیا گیا ہو ۔ ہندوستان کا مقصد اس اہم شعبے میں ایک عالمی معیار بننا ہے، جو کانوں کو بند کرنے کے ذمہ دارانہ طریقوں میں قائدانہ رول ادا کرے۔ انہوں نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور تعاون کے ساتھ کام کرنے کا یقین دلایا۔
جناب ریڈی نے ذمہ دارانہ طریقوں، حفاظت اور ماحولیاتی معیارات کے تئیں عزم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں پائیداری اور جدت کو آگے بڑھانے کے اجتماعی عزم پر بھی زور دیا ، جس سے ملک کے لیے توانائی کے زیادہ محفوظ مستقبل کی راہ ہموار ہو۔
مہمان اعزازی اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے ہندوستان کے کوئلے کے شعبے میں ایم ڈی اوز کے کردار کے بارے میں اپنی بصیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اوز ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کا ایک اہم جزو ہیں۔ آج کی بات چیت نے کلیدی فریقوں کو اکٹھا کیا ہے، جو ہمارے ملک میں کوئلے کی کان کنی کے مستقبل کو تشکیل دینے میں قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ہماری کوئلے کی صنعت کی پائیدار اور موثر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ وزیر موصوف نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بھی مبارکباد دی اور ماحولیات کے لحاظ سے پائیدار اور ذمہ دار انہ کان کنی کے طریقوں کی حوصلہ افزائی میں اسٹار ریٹنگ سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری، جناب وکرم دیو دت نے ایک بصیرت انگیز خطاب کیا، جس میں کوئلے کی کان کنی کے ابھرتے ہوئے منظر نامے اور ایم ڈی اوز کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی او فریم ورک اس صنعت میں کارکردگی، پائیداری اور طویل مدتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم عنصر بن رہا ہے۔ یہ ماڈل ہمیں نجی شعبے کی مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے، اس طرح کوئلے کی کان کنی کے شعبے کی مجموعی کارکردگی اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہماری کوئلے کی صنعت کی موثر اور پائیدار توسیع کا انحصار سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان اس ہم آہنگی پر ہے۔
تقریب کے دوران، کوئلہ کی وزارت نے 43 کانوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسٹار ریٹنگ ایوارڈز پیش کیے، جنہوں نے سال 2022-23 کے لیے باوقار فائیو اسٹار ریٹنگ حاصل کی، جس میں 4 کانیں پہلے، 2 دوسرے اور 6 تیسرے نمبر پر تھیں۔ یہ ایوارڈز اہم شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں ہیں، جیسے کان کنی کے کاموں، ماحولیاتی طریقوں اور کارکنوں کی حفاظت، اس شعبے میں شاندار ثقافت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تقریب کے دوران، کانوں کی وزارت کی طرف سے، جو مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں آئی جی او ٹی-کرم یوگی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے ۔

مزید برآں، فریقوں کی مشاورت نے وزارت اورا یم ڈی اوز کے درمیان کھلے مباحثے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا، جس میں کام کو ہموار کرنے، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، اور آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ اس اقدام سے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ، درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنے اور کان کنی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی توقع ہے۔
شروع کی گئی کول ڈائریکٹری کوئلے اور لگنائٹ کی پیداوار، سیکٹرل ڈسپیچز اور کوئلے کی صنعت کے دیگر اہم پہلوؤں کے بارے میں بصیرت کے ایک جامع ذخیرے کے طور پر کام کرے گی۔ سیکٹر کے اندر صفائی اور پائیداری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے والے اقدامات کے اعزاز میں سوچھتا ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

ان تمام اقدامات کے ذریعے، کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ اور لگنائٹ کانوں کی کارکردگی کو بڑھانے، صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور ہندوستانی کوئلے کے شعبے کی ترقی اور اسے آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ پائیدار طریقوں پر ایک نئی توجہ اور قوم کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستقبل کے حوالے سے نقطہ نظر کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
*************
ش ح ۔ ف ا۔ ت ع
U. No.1567
(Release ID: 2066943)