قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز ی کے محکمے نے بلیک اسپاٹ پر ایک شرمدان تقریب کا اہتمام کیا
Posted On:
21 OCT 2024 8:25PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 4.0 کے دوران محکمے کے ذریعہ کی جارہی مختلف پہل قدمیوں کے ایک حصے کے طور پر، 20 اکتوبر 2024 کو قانون سازی کے محکمے نے ایک بلیک اسپاٹ یعنی غازی پور، گول چکر، مشرقی دہلی میں ایک شرمدان پروگرام کا اہتمام کیا، جسے محکمے نے سوَچھتا ابھیان کے لیے اور صفائی ستھرائی کا پیغام عام کرنے کے لیے شناخت کیا تھا۔ شرمدان پروگرام کی قیادت قانون سازی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی اور محکمے کے دیگر سینئر افسران، جناب ادے کمار، ایڈشنل سکریٹری، جناب آرکے پٹنائک، جوائنٹ سکریٹری اور ایل سی/ نوڈل افسر، ڈاکٹر کے وی کمار، جوائنٹ سکریٹری اور ایل سی اور جناب دُھرو کمار سنگھ ، سی سی اے کے علاوہ محکمے کے متعدد افسران اور ملازمین اور متعلقہ دفاتر اور قانونی امور کے محکمے نے کی۔ اس موقع پر سکریٹری (ایل ڈی) نے صفائی ستھرائی کارکنان کو سوَچھتا کٹ/ ٹی شرٹ/ٹوپی تقسیم کی اور مہم کی اہمیت، معاشرے اور قوم کے لیے اس کے جامع فوائد کو اجاگر کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1562
(Release ID: 2066875)
Visitor Counter : 39