الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے الیکٹرک وہیکل (ای وی) ذیلی سسٹم کی ترقی کی تجویز کے لیے وزارت الیکٹرانکس و آئی ٹی-بھاری صنعتوں کی وزارت کی مشترکہ کال کا اعلان کیا
دیسی ای وی ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے ، بھارت کے ای وی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور برقی نقل و حمل میں آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرانکس و آئی ٹی – بھاری صنعتوں کی وزارتوں کی مشترکہ پہل
Posted On:
21 OCT 2024 6:49PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کے تعاون سے آج الیکٹرانکس نکیتن، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے ذیلی سسٹم کی ترقی کے لیے تجاویز کے لیے مشترکہ کال کا اعلان کیا ہے۔ الیکٹرک وہیکل (ای وی) ذیلی سسٹم کی ترقی کے لیے اس تجویز کا آغاز کرتے ہوئے ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے کہا کہ ’’جدت طراز اور تحقیق کار افراد صنعت اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے ٹکنالوجی کی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں اور ای وی ایکو سسٹم کے لیے دیسی مصنوعات کی دستیابی کرسکتے ہیں‘‘ ۔ ایم ایچ آئی کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر حنیف قریشی نے کہا کہ ’’ایم ای آئی ٹی وائی اور ایم ایچ آئی کے مشترکہ پروپروزل سے ای وی سیکٹر میں دیسی ٹکنالوجیوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔‘‘
تجاویز کے لیے مشترکہ کال جدت طرازی کے کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی ، مثلاًای وی چارجرز اور چارجنگ انفراسٹرکچر ، ای وی ، بیٹری اور بیٹری مینجمنٹ سسٹم کے لیے مشینیں اور ڈرائیوز ، ٹیلی میٹکس ، فنکشنل سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ، سینٹر فار پروٹو ٹائپنگ ، ای وی سب سسٹم کی توثیق کے لیے ٹیسٹنگ۔ یہ پہل تحقیقی اداروں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ منتخب تجاویز کو ایم ای آئی ٹی وائی سے مالی مدد ملے گی ، جبکہ ایم ایچ آئی معیاری اور ٹیسٹنگ سپورٹ فراہم کرے گا۔ دلچسپی رکھنے والے ادارے / صنعت / تعلیمی ادارے ایم ای آئی ٹی وائی ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔ یہ پہل حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور ای وی شعبے میں عالمی رہنما کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ تجویز کے لیے اس مشترکہ کال کا آغاز ایک پائیدار اور الیکٹریفائیڈ مستقبل کی سمت میں معاون ثابت ہوگا اور توقع ہے کہ ملک کے ای وی اپنانے کے اہداف میں حصہ لینے والے جدید سولیوشنز کی ایک وسیع رینج کو راغب کرے گا۔ تجویز کے لیے کال کی تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: https://www.meity.gov.in/whatsnew.
مقصد اور دائرہ کار: الیکٹرک وہیکل (ای وی) ذیلی نظام کی ترقی کا اقدام
اس پروگرام کا مقصد الیکٹرک موٹرز اور ڈرائیو کنٹرولرز کے ساتھ الیکٹرک ڈرائیو ٹرین کے شعبوں میں الیکٹرک وہیکل کے لیے درکار ذیلی نظام تیار کرنا، مختلف وولٹیج / کرنٹ لیولز میں اے سی اور ڈی سی سے چارجنگ کے اختیارات کے ساتھ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر، ای وی کی وجہ سے گرڈ کی خرابی، اور سیفٹی کے ساتھ بیٹری مینجمنٹ سسٹم ، ذہانت ، وغیرہ کو ترقی دینا ہے۔اس پروگرام کا مقصد دیسی اجزاء کے بڑے حصے کے ساتھ دیسی ذیلی نظاموں کو ترقی دیناہے جن کے نتیجے میں معیار، لاگت کی تاثیر اور متعلقہ صنعتوں کے ساتھ مل کر کمرشلائزیشن کے لیے تیار ہو ۔ ٹیکنالوجی ریڈینیس لیولز (ٹی آر ایل) 7 اور اس سے اوپر کے ساتھ ڈیوائس / پروٹو ٹائپ کی ترقی کا باعث بننے والے منصوبے اور کمرشلائزیشن کے امکانات رکھنے والے منصوبے کو مالی مدد کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
اس تقریب میں وزارت داخلہ کے سکریٹری جناب ایس کرشنن، وزارت تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھونیش کمار اور ایڈیشنل سکریٹری، ایم ایچ آئی ڈاکٹر حنیف قریشی کے علاوہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے ممتاز اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد تحقیق ، ترقی ، اہم ای وی کی مینوفیکچرنگ کو مہمیز کرنا اور موٹرز ، کنٹرولرز ، کنورٹرز ، بیٹری مینجمنٹ سسٹم وغیرہ کے شعبوں میں جدت طرازی اور مصنوعات کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1550
(Release ID: 2066822)
Visitor Counter : 49