وزارت دفاع
وزیر دفاع اورسنگاپور کے ان کے ہم منصب دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی دہلی میں6ویں ہندوستان-سنگاپور کے وزرائے دفاع مذاکرات کریں گے
Posted On:
21 OCT 2024 5:15PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی اینگ ہین 22 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں 6 ویں ہندوستان-سنگاپور وزرائے دفاع کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ دونوں فریقین مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ دوطرفہ دفاعی تعلقات اس تعاون کا ایک اہم ستون ہیں۔ خدمات کے درمیان وسیع روابط، فوجی تبادلے، اعلیٰ سطحی دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگراموں، اقوام متحدہ کے قیام امن میں تعاون، بحری دورےاور دو طرفہ مشقیں جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔
سنگاپور - ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور ہند-بحرالکاہل کے وژن میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سلامتی کی شراکت داری انڈو پیسیفک خطے میں استحکام کا ایک اہم عنصر ہے۔
سنگاپور کے وزیر دفاع 21 سے 23 اکتوبر 2024 تک ہندوستان کا دورہ پرہوں گے۔ وزرائے دفاع کی بات چیت کا پانچواں ایڈیشن جنوری2021 میں ورچوئل ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوا۔
*******
ش ح۔م ح ۔اش ق
(U: 1543)
(Release ID: 2066788)
Visitor Counter : 61