وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال میں ایئر فورس بیس پرہندوستانی فضائیہ اور جمہوریہ سنگاپور کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ فوجی تربیتی مشق شروع ہوئی

Posted On: 21 OCT 2024 4:20PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف)اور جمہوریہ سنگاپور کی فضائیہ (آر ایس اے ایف)کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت (جے ایم ٹی)مشق کا 12 واں ایڈیشن 21 اکتوبر 2024 کو مغربی بنگال کے ایئرفورس اسٹیشن کلائی کنڈہ میں شروع ہوئی۔

مشق کے دوطرفہ مرحلہ کا اہتمام 13سے 21 نومبر 2024 تک کیا جائے گا ۔اس دوران جدید فضائی جنگی سمیلیشنز، مشترکہ مشن کی منصوبہ بندی اور ڈیبریفنگ سیشنزکا اہتمام کئے جانے سے دونوں افواج کے درمیان تعاون میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ دو طرفہ مرحلے کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، جنگی تیاریوں کو تیز کرنا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

آر ایس اے ایف اپنے اب تک کے سب سے بڑے دستے کے ساتھ حصہ لے رہا ہے، جس میں ایف-16، ایف-15 اسکواڈرن کے ساتھ جی-550 ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (اے ای ڈبلیو اینڈ سی) اورسی-130 طیاروں کے ہوائی عملے اور معاون عملے شامل ہوں گے۔ آئی اے ایف رافیل، میراج 2000 آئی ٹی آئی، ایس یو 30 ایم کے آئی، تیجس، مگ 29 اور جیگوار طیاروں کے ساتھ حصہ لے گی۔

اپنے قیام کے بعد سے جے ایم ٹی کا اہتمام دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت کیاجاتاہے۔ آئی ا ے ایف کے ذریعہ چلائی جانے والی مشق ایکس ترنگ شکتی کے بعدجے ایم ٹی مشق آر ایس اے ایف کی سب سے بڑی کثیر ملکی فضائی مشقوں میں سے ایک میں شرکت کے ساتھ  ایک اہم مشق بن گئی ہے جو کہ دونوں ملکوں کی فضائیہ افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے پروفیشنل تعاون کی عکاس ہے، اس مشق میں فضائی کارروائی کے علاوہ دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے اہلکارآئندہ سات ہفتوں کے دوران کئی طرح کے کھیل کود اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصلہ لیں گے اوربہترین طریقہ کار کا تبادلہ کریں گے ۔

جے ایم ٹی -2024برسوں میں فروغ پانے والے تعاون اور مشترکہ مشقوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان باہمی احترام کے ساتھ مضبوط دو طرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

***************

(ش ح۔اگ۔ش ت)

U:1534




(Release ID: 2066740) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil