خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 10 ممالک میں شامل ہوگا: مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ


جناب مانڈویا نے جدید طرز پر ڈھالے گئے ایس اے آئی تریویندرم گولف کورس کا افتتاح کیا

Posted On: 20 OCT 2024 12:50PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-20at12.38.54PM1VVE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-20at12.41.04PMSC1A.jpeg

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج کہا کہ ہندوستان کھیلوں کے میدان میں دنیا کے دس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ وزیر  موصوف نے یہ بات  ترواننت پورم کے کوڈیار میں جدیدایس اے آئی گولف کورس کے  افتتاح  کے موقع  پر کہی۔ مرکزی وزیر نے ترویندرم گولف کلب کی اہمیت پر بھی زور دیا،  جو کہ  ایک قابل قدر کمیونٹی اور کھیلوں کی عمدگی کی علامت ہے۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے یہ بھی کہا کہ  2036 میں ہندوستان میں ہونے والے اولمپکس  سے ملک میں صلاحیت سازی میں مدد ملے گی۔ وزیر  موصوف نے  کہا کہ صحت مند افراد سے  ہی صحت مند معاشرہ  تشکیل پائے گا اورصحت مند معاشرے  سے  ہی خوشحالی آئے گی۔ کھیل سے  لوگ  جسمانی، ذہنی اور ثقافتی اعتبار سے صحت مند  رہتے ہیں۔  اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم کھیلو انڈیا پروگرام کے ذریعے ضلعی سطح پر  کام کر رہے  ہیں۔

مرکزی وزیر نے کیرالہ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایس اے آئی نیشنل گولف اکیڈمی کے قیام پر بے حد فخر کا اظہار کیا۔ نیشنل گولف اکیڈمی نو ہول پر مشتمل بین الاقوامی معیاری گولف کورس، جدید ترین فٹنس سنٹر اور جدید تفریحی سہولیات  جیسی عالمی معیار کی سہولیات سے لیس ہے۔

وزیر  موصوف نے افتتاح کے بعد اپ گریڈ شدہ گولف کورس کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اور گولف کھیل کر میدان کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کی۔  31 مارچ 2017 کو کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے عہد کے مطابق وزارت سیاحت کی منظوری سے اپ گریڈ شدہ گولف کورس قائم کیا گیا ہے۔ ایس اے آئی کے لکشمی بائی نیشنل کالج آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این سی پی ای ) کو 9.27 کروڑ روپے دیئے گئے تھے، اور سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی)  نے اس کلیدی پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کیا ہے، جس سے کلب کے معیارات کو بین الاقوامی معیارات پر پورا کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-20at12.42.43PMD8U1.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-20at12.42.42PMSJ4Z.jpeg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے تقریب کے ایک حصے کے طور پر  ایس اے آئی، ترواننت پورم کے بین الاقوامی ایتھلیٹس  کی حوصلہ افزائی کی۔ سیاحت ،  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے  اس تقریب کی صدارت کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ ترویندرم کے گولف کلب اور ٹینس کلب   کے توسط سے  معاشرے کے پسماندہ طبقے کی حقیقی  صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

محترمہ شاردا مرلی دھرن، چیف سکریٹری، کیرالہ حکومت، جناب سمن بلہ آئی اے ایس، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت سیاحت، حکومت ہند اور جناب ایس این۔ رگھو چندرن نائر، سکریٹری، ایس اے آئی   ٹی جی سی نے اس تقریب میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ اک م


(Release ID: 2066590) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam