عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرمایوگی سپتاہ


قومی تعلیمی ہفتہ: مشن کرمایوگی کے تحت سول سروسز کے لیے صلاحیت سازی کا ایک نیا دور

کل کے انڈک ڈے ویبینار سیریز کے مقررین

Posted On: 20 OCT 2024 6:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19اکتوبر 2024 کو قومی تعلیمی ہفتہ (این ایل ڈبلیو) کا افتتاح کیا، جس سے مشن کرمایوگی پہل کے تحت سول سروس کی صلاحیت سازی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے۔

اس اہم کوشش کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان مہارتوں میں مسلسل اضافہ اور تاحیات سیکھنے کو فروغ دینا ہے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی قابلیت ملک کے ابھرتے ہوئے اہداف کے مطابق ہے۔

قومی تعلیمی ہفتہ 21 اکتوبر 2024 کو انڈک ڈے ویبنار سیریز پیش کرے گا۔ متنوع شعبوں کے معزز مقررین ہندوستانی علمی نظام (آئی کے ایس)، تہذیبی ترقی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کریں گے، جس سے اس بات کی بھرپور تفہیم پیش کی جائے گی کہ کس طرح روایتی حکمت اور جدید اختراعات آپس میں ملتی ہیں۔

دن کی اہم جھلکیاں اس طرح ہوں گی:

جناب ڈیوڈ فراولی: ایک ویدک اسکالر، جناب فراولی کرمایوگی فلسفہ اور ذاتی اور سماجی برتری کے راستے کے طور پر بے لوث عمل پر اس کے اثرات کو پیش کریں گے۔

جناب راگھو کرشن: جناب کرشن ہندوستانی علمی نظام کی اہمیت اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر الضابطہ نقطہ نظر کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جناب امرتانشو پانڈے: تاریخ دان، جناب پانڈے ہندوستان کے تہذیبی ورثے اور مستقبل کے راستے کی تشکیل میں سنسکرت اور سنسکرت کے پائیدار اثر کے بارے میں بات کریں گے۔

جناب نندن نیلیکانی اور جناب شنکر مروواڈا: ٹیکنالوجی کے اختراع کار جیسے جناب نیلیکانی اور جناب ماروواڈا ہندوستان کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے اور مستقبل میں ترقی اور بااختیار بنانے کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔

ویبنارز کا یہ سلسلہ مشن کرمایوگی کے وسیع تر موضوعات کو اجاگر کرے گا، جو ہندوستان کی ماضی کی حکمت و دانائی کو اس کی مستقبل کی خواہشات سے جوڑ دے گا۔

تفصیلات اور اوقات درج ذیل ہیں:

A group of people with textDescription automatically generated

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1517)


(Release ID: 2066553) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Punjabi