خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

 کھیلو انڈیانے قومی مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ


مرکزی وزیر نے ایس اے آئی  آر سی ایل این سی پی ای میں 300 بستروں والے نو تعمیر شدہ لڑکیوں کے ہاسٹل کا افتتاح کیا

Posted On: 20 OCT 2024 3:23PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج کہا کہ کھیلو انڈیا اسمیتا ویمن لیگ نے قومی مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ وزیرموصوف ایس اے آئی آر سی ایل این سی پی ای، ترواننت پورم میں نو تعمیر شدہ 300 بستروں والے لڑکیوں کے ہاسٹل کا افتتاح کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ہماری نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے درخشاں مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان 2036 کے اولمپکس میں تمغوں کی تعداد کے ٹاپ 10ملکوں کی فہرست میں جگہ بنانے کو ہدف بنا رہا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے زور دیکر کہا کہ وہ کھیلوں کو محض سرکاری ملازمت کے راستے کے طور پر نہ دیکھیں،بلکہ وہ ملک کے لیے کھیلیں، تمغے جیتیں اور قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پنچ پران کو اس بات پر زور دیتے ہوئے دہرایا کہ تمغہ جیتنا نہ صرف فرد اور ان کے چاہنے والوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے اعزاز کا باعث ہوتا ہے، جو اس طرح کی کامیابیوں پر اجتماعی طور پر فخر کرتا ہے۔

یہ ہاسٹل بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سے متعلق  کھیلو انڈیا کی اپ گریڈیشن اور قیام مہم کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی ذمے داری، میسرس ڈبلیو  اے پی سی او ایس کو دی گئی تھی، جسے 32.88 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ 2014 سے، کھیلو انڈیا اسکیم نے 202 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، جس میں مزید 121 پروجیکٹ چل رہے ہیں۔

پینٹاگن کی شکل میں ڈیزائن کیا گیایہ ہاسٹل پانچ بلاکس پر مشتمل ہے، ہر بلاک ایک گراؤنڈ اور تین منزلوں پر مشتمل ہے۔ یہ اختراعی فن تعمیر ایک متحرک اور خوش آئند ماحول کو فروغ دیتے ہوئے جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ اس سہولت میں ایک مرکزی باورچی خانہ شامل ہے جو 108 مہمانوں کی خدمت کرنے کے قابل ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسٹوریج رومز، عملے کے رہنے کی جگہ، اور کپڑے اور برتن دھونے کیلئے مخصوص جگہیں بھی شامل ہیں۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر نے اولمپک، ایشیاڈ اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ ارجن ایوارڈ یافتہ پدمنی تھامس، ایس اومان کماری، گیتھو انا جوس، ساجی تھامس اور وی ڈیجو نے وزیر موصوف سے یہ اعزاز حاصل کیا۔

ایس اے آئی آر سی ایل این سی پی ای  کے پرنسپل اور علاقائی سربراہ ڈاکٹر جی کشور، اور کے ایم بینمول بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر جی کشور نے تقریب میں کیمپس اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1509)


(Release ID: 2066515) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam