وزارتِ تعلیم
ہندوستان سے 20 طلباء 2024 كےسکورا پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں
Posted On:
19 OCT 2024 7:08PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم كے اسکولی تعلیم اور خواندگی كے محكمے كی جانب سے 20 سے 26 اکتوبر 2024 تک 5 دیگر ممالک کے ساتھ سکورا پروگرام 2024 میں شرکت کے لیے 20 اسکولی طلباء اور 2 سپروائزروں کو جاپان بھیجا جا رہا ہے۔ جوش و خروش سے سرشار بچوں کو وزارت تعلیم كے اسکولی تعلیم اور خواندگی كے محكمے كے ڈپٹی سکریٹری،جناب چرنجت تنیجا، ڈاکٹر امریندر پرساد بہیرا، جوائنٹ ڈائریکٹر، سیٹ-این سی ای آر ٹی اور وزارت تعلیم كے اسکولی تعلیم اور خواندگی كے محكمےکے تحت نوودیا ودیالیہ كی ڈپٹی کمشنر محترمہ کیرتی پنوارنے سیٹ-این سی ای آر ٹی میں ایک تقریب میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب میں جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی کے مینیجر مسٹر کیموچی یوکیو اور وزارت تعلیم كے اسکولی تعلیم اور خواندگی كے محكمے کے حکام نے بھی شرکت کی۔یہ 20 طلباء (10 لڑکے اور 10 لڑکیاں) نوودیا ودیالیوں سے ہیں اور ملک بھر سے پریرنا پروگرام کے سابق طلباء ہیں۔
نوجوان سیکھنے والوں میں فکری افق اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی كی طرف سے 2014 سے "جاپان-ایشیاء یوتھ ایکسچینج پروگرام ان سائنس" کو نافذ کی جا رہی ہے جسے "سکورا سائنس پروگرام" بھی کہا جاتا ہے۔ہندوستان کو 2015 میں سکورا پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ پروگرام کے تحت طلباء کو جاپان کے مختصر مدتی دوروں کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس طرح اُنہیں جاپان کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 اسکولوں میں نصاب اور تدریس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ "سیکھنے كا عمل مکمل، مربوط، لطف اندوز اور اپنے آپ میں سرگرم ہونا چاہیے۔ نیز قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 میں کہا گیا ہے کہ تمام مراحل میں، تجرباتی تعلیم کو ہر مضمون کے اندر معیاری تدریس کے طور پر اور مختلف مضامین کے درمیان تعلقات کی کھوج کے ساتھ اپنایا جائے گا۔ اس تناظر میں تاریخی، ثقافتی، سماجی اور تکنیکی ترقی کے لحاظ سے مختلف اہمیت کے حامل مقامات کے تعلیمی دورے اور سیر و تفریح انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر جاپان ایک دوست ملک كے علاوہ تکنیکی ترقی کے ساتھ تعلیمی نمائش کے لیے بھی ایک پسندیدہ مقام ہے۔ لہٰذا جاپان جیسے ملک کا دورہ ہمیشہ افزودہ كرنے والا اور اختراعی طریقوں کی تلاش کا موقع فراہم کرنے والا ہوتا ہے۔
ہندوستان نے اپریل 2016 میں پہلی بار اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اب تك اس پروگرام کے تحت 553 طلباء اور 85 سپروائزر جاپان کا دورہ کر چکے ہیں۔ سابقہ دستے نے جون 2024 میں جاپان کا دورہ کیا تھا۔
******
U.No:1499
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2066411)
Visitor Counter : 36