اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل نے مدھیہ پردیش کی ریاستی کانکنی کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ کاروباری معاہدے کے مسودے پر دستخط کیے

Posted On: 19 OCT 2024 7:07PM by PIB Delhi

ایم او آئی ایل نے مدھیہ پردیش کی ریاستی کانکنی کارپوریشن لمیٹڈ (ایم پی ایس ایم سی ایل) کے ساتھ بھوپال میں مدھیہ پردیش کانکنی جلسہ 2024 میں ایک مشترکہ کاروباری معاہدے کے مسودے پر دستخط کیے۔ اس اشتراک کا مقصد ریاست مدھیہ پردیش میں خام مینگنیز کی پیشگی کانکنی اور اضافی قدرو قیمت کے حامل پروجیکٹوں پر کام کرنا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی یہ رسمی تقریب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، حکومت مدھیہ پردیش کے پرنسپل سکریٹری جناب سنجے شکلا، ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینا، اور جناب ایم ایم عبداللہ، ڈائرکٹر (پروڈکشن اور منصوبہ بندی) ایم او آئی ایل، سمیت دیگر معززین کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

معاہدے کے مطابق، ایم او آئی ایل اور ایم پی ایس ایم سی ایل کے مابین ایک مشترکہ کاروباری کمپنی تشکیل دی جائے گی، جس میں ایم او آئی ایل کی حصہ داری 51 فیصد اور ایم پی ایس ایم سی ایل کی حصہ داری 49 فیصد کے بقدر ہوگی۔ ایم او آئی ایل اور ایم پی ایس ایم سی ایل کے مابین اس کلیدی شراکت داری سے توقع کی جاتی ہے  کہ یہ آتم نربھر بھارت کی تصوریت کے عین مطابق مدھیہ پردیش میں خام مینگنیز کے مالامال ذخائر کو بروئے کار لائے گی، اقتصادی نمو کو مہمیز کرے گی ، خطے میں روزگار کے متعدد مواقع پیدا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CD21.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024DMX.jpg

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1498



(Release ID: 2066394) Visitor Counter : 10


Read this release in: English