وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان كے سنگاپور اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے سات  روزہ دورے کا آغاز


وزیر تعلیم سنگاپور کے وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

تعلیم میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے وزیر تعلیم  اپنے آسٹریلیائی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

جناب دھرمیندر پردھان آسٹریلیائی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کریں گے

Posted On: 19 OCT 2024 4:45PM by PIB Delhi

تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے ایک اہم اقدام كے تحت مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان 20 سے 26 اکتوبر 2024 تک سنگاپور اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے تعلیم میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون، شرکت اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

سنگاپور کے دو روزہ دورے میں جناب  دھرمیندر پردھان 20 اکتوبر 2024 کو ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گے۔اگلے دن وہ سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب  لارنس وونگ ؛ نائب وزیراعظم عزت مآب  گان کم یونگ؛ وزیر تعلیم، عزت مآب  چین چن سِنگ اور وزیر خارجہ عزت مآب  ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کریں گے۔ جناب پردھان سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کا دورہ کریں گے جسے ایشیا میں اولین مقام حاصل ہے ہے۔ وہ مصنوعی ذہانت کو توجہ میں رکھتے ہوئے نصاب کے انضمام کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مقامی سیکنڈری اسکول کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ ماہرین تعلیم، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے سابق طلباء کے ممتاز نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے تعلیمی ماحولیاتی نظام سے متعلق بات چیت میں حصہ لیں گے۔

آسٹریلیا کے تین روزہ دورے میں 23 اکتوبر 2024 کو،  میلبورن میں وزیر موصوف وزیر تعلیم جیسن کلیئر ایم پی سے ملاقات کریں گے۔ جناب پردھان آسٹریلیائی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں مکمل خطاب بھی کریں گے۔ وہ ساؤتھ میلبورن پرائمری اسکول کا دورہ کریں گے جو سیکھنے کے لیے مربوط طریقوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

وہ آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں 'ڈِسكوری آف ڈِوائس' کا دورہ کریں گے جو میڈ ٹیك پروٹو ٹائپنگ اور مینوفیکچرنگ کے لیے ایک منفرد مرکز ہے۔ یہ دورہ طبی ٹیکنالوجیز کی تجارتی کاری اور جدت طرازی میں صنعت و دانش گاہوں کے روابط کے کردار کے لیے باہمی تعاون کے طریقوں کو تلاش کرے گا۔

جناب پردھان وکٹوریہ کے پریمیئر  جیسنٹا ایلن ایم پی سے بھی ملاقات کریں گے۔  ان کے ساتھ آسٹریلیا کے وزیر تعلیم  جیسن کلیئر ایم پی بھی ہوں گے۔ وہ موناش یونیورسٹی کی انوویشن لیب اور سینٹر فار نینو فیبریکیشن کا بھی دورہ کریں گے۔میلبورن میں اپنے قیام کے دوران جناب پردھان ہندوستانی نژاد سینئر ماہرین تعلیم سے بھی بات چیت کریں گے۔

ابتدائی بچپن کی تعلیم سے متعلق افرادی قوت کو تعلیم دینے میں شراکت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے جناب پردھان 24 اکتوبر 2024 کو سڈنی میں اوبرن لانگ ڈے چائلڈ کیئر سینٹر کا دورہ کریں گے۔وزیر  موصوف اختراعی ریسرچ یونیورسٹیز  کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور دوسری آسٹریلیا انڈیا ایجوکیشن اینڈ سکلز کونسل میں شرکت کریں گے۔

پچیس  اکتوبر 2024 کو، وہ Granville South Creative and Performing Arts High School

 کا دورہ کریں گے۔ جناب پردھان Macquarie Park Innovation District (MPID) کا بھی دورہ کریں گے۔ 180 سے زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گھر کے طور پر ایم پی آئی ڈی معاشی فائدے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل صنعتوں، طبی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکلز میں تحقیق کے عملی اطلاق میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

بعد ازاں جناب پردھان آسٹریلیا کی سب سے زیادہ تحقیق کرنے والی یونیورسٹیوں کے گروپ آف ایٹ کے زیر اہتمام ہندوستانی تحقیقی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

جناب پردھان Tyree Energy Technologies Building, Kensington میں یو این ایس ڈبلیو انرجی انسٹی ٹیوٹ اور ٹریل بلزر فار ری سائیکلنگ اینڈ کلین انرجی  کا دورہ کریں گے۔ وہ یو این ایس ڈبلیو انرجی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے تجارتی اثرات کے ساتھ عملی تحقیقی ایپلی کیشنز کی حقیقی دنیا کی مثالوں کا مشاہدہ کریں گے جو دنیا کے معروف محققین اور توانائی کی صنعت کو اکٹھا کرتا ہے۔

موصوف کھیلوں کی تعلیم اور کھیلوں کی تحقیق میں تعاون تلاش کرنے کے لیے یو ٹی ایس مور پارک اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز پریسنٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ یو ٹی ایس  مور پارک پریسنٹ ایک جدید ترین تدریسی، تحقیق اور کھیلوں کی سہولت ہے۔

*****

U.No:1493

ش ح۔ع س۔س ا

 


(Release ID: 2066367) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil