سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے لوگ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی حمایت کرتے ہیں
Posted On:
18 OCT 2024 8:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ دل کی گہرائیوں سے وادی کشمیر کے لوگ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی حمایت کرتے ہیں اگرچہ وہ کھل کر ایسا نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ آرٹیکل 370 نے انہیں ملک کے باقی حصوں میں لوگوں کے لیے دستیاب فوائد سے محروم کر دیا جبکہ صرف چند لوگوں کے مقصد کو پورا کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے حکومت کے فیصلے کو جموں و کشمیر کے طول و عرض میں لوگوں کے تمام طبقات کی طرف سے وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے۔
ریپبلک ٹی وی کی جانب سے "نیا ہندوستان، نیا کشمیر" کے موضوع پر منعقدہ "راشٹر سرووپری سمٹ" میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ دفعہ 370 کی بحالی کے حق میں نہیں ہیں۔
خطے میں حالیہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوٹ کیا کہ انتخابی بائیکاٹ کی کوئی مثال نہیں ہے، جو سیاسی منظر نامے میں ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے سے پہلے، آئین کی 73 ویں اور 74 ویں ترمیم کی اہم دفعات، جو بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کو بااختیار بناتے ہیں، جموں و کشمیر میں نافذ نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا "پہلے، مالی وسائل نچلی سطح تک نہیں پہنچ رہے تھے، لیکن اب فنڈز سے مقامی لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے" ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی ذکر کیا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اب ہندوستان کے مرکزی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں، جو ملک کے بڑھتے ہوئے عالمی قد سے پیدا ہونے والے مواقع سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پچھلے 25-30 سال دہشت گردی سے متاثر تھے، لیکن پچھلی دہائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس میں اسٹارٹ اپس میں دس گنا اضافہ بھی شامل ہے۔ فلاحی اسکیمیں جو پہلے رکی ہوئی تھیں اب ان پر آسانی سے نافذ کیا جارہا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید نشاندہی کی کہ اس سال جموں و کشمیر کا ریکارڈ توڑ 2.5 کروڑ سیاحوں کا دورہ خطے کی معمول پر واپسی کا واضح اشارہ ہے۔
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او جے کے) کے معاملے پر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ہندوستان کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا۔
آخر میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کے امنگو ں سے پر خلائی ریسرچ کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے 2025 تک انسانوں کو خلا میں بھیجنے کی امید ہے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہندوستان 2040 تک چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کا اپنا ہدف حاصل کر لے گا۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.1483
(Release ID: 2066341)
Visitor Counter : 26