سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بھوپال میں ’’سڑک اور پل کی تعمیر میں تازہ ترین ابھرتے ہوئے رجحانات اور ٹیکنالوجیز‘‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا


جناب گڈکری نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ قومی ترقی کی کلید ہے

Posted On: 19 OCT 2024 4:32PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے قومی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھولتا ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔ وزیر موصوف بھوپال میں منعقدہ مدھیہ پردیش پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور انڈین روڈ کانگریس کے زیر اہتمام ’’سڑک اور پل کی تعمیر میں تازہ ترین ابھرتے ہوئے رجحانات اور ٹیکنالوجیز‘‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب گڈکری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے لیے اولین ترجیح ہے، کیونکہ یہ شعبہ نہ صرف ترقی کو آگے بڑھاتا ہے بلکہ ہندوستان کے مستقبل کا خاکہ بھی تیار کرتا ہے۔ انہوں نے کلیدی مقاصد جیسے کہ غیر سمجھوتہ کرنے والے معیار کو یقینی بنانے، سڑک حادثات میں کمی، ماحولیات کی حفاظت اور زمینی چیلنجوں کو حل کرنے پر زور دیا، جو ان کے خیال میں تمام سطح پر اجتماعی کوششوں سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

دیہی سڑکوں کی ترقی کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے ’’کچرے سے دولت بنانے‘‘ کی پالیسی کو اپنانے کی وکالت کی، جو سڑک کی تعمیر میں فضلات کے استعمال کو فروغ دیتی ہے، جس سے مالی اور ماحولیاتی دونوں طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس ریاست کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نئی رفتار لائے گی، جس سے مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا ہوگا۔

دو روزہ کانفرنس میں متعدد تکنیکی اجلاس منعقد ہوں گے جہاں ملک بھر کے ماہرین جدید ٹیکنالوجیز، تعمیراتی مواد اور انجینئرنگ، خریداری اور تعمیرات (ای پی سی) معاہدے کی عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر غور و خوض کریں گے۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر سڑک اور پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والی جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

******

ش  ح۔ م ع ۔ م ر

U-NO. 1491


(Release ID: 2066340) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil