کوئلے کی وزارت
این سی ایل نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت سرسبز مستقبل کے لیے پائیدار اقدامات کا آغاز کیا
Posted On:
19 OCT 2024 3:19PM by PIB Delhi
ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل)، جو کہ کول انڈیا لمیٹڈ کا ایک اہم ذیلی ادارہ ہے، نے خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر جدید اور پائیدار اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ این سی ایل قابل تجدید توانائی کو بروئے کار لانے، صحت اور حفظان صحت کو فروغ دینے اور ماحول دوست فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے بندوبست کے طور طریقوں کو لاگو کرنے پر بھرپور توجہ کے ساتھ قومی ترقی کے اہداف میں کردارادا کرتے ہوئے ایک صاف ستھرے سرسبز مستقبل کی طرف پیش رفت کر رہا ہے۔
شمسی توانائی کے منصوبے:صاف توانائی کا علمبردار
ماحولیاتی پائیداری کے لیے اپنی وابستگی کے ایک حصے کے طور پر این سی ایل قابل تجدید توانائی میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ کمپنی نے اپنے جینت پروجیکٹ میں 480 کلو واٹ کا روف ٹاپ سولر پلانٹ کامیابی کے ساتھ نصب کیا ہے اور فی الحال آئی ڈبلیو ایس ایس کھڈیا، بینا اور ککری علاقوں میں 1.3 میگاواٹ کے چھت والے سولر سسٹم کی تنصیب کے ساتھ اپنی شمسی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف این سی ایل کے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں بلکہ ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہوتے ہیں۔
صحت اور حفظان صحت کو فروغ دینا: سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینیں
این سی ایل ،سنگرولی علاقے میں نوجوان خواتین کی صحت اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی سرگرم ہے۔ اس مقصد کے مطابق، کمپنی نے خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر چار اسکولوں میں سینیٹری نیپکن کی فروخت اور ڈسپوزل مشینیں نصب کی ہیں۔ یہ اقدام سینیٹری پیڈ تک رسائی کو یقینی بنا کر تقریباً 1,850 طالبات کو فائدہ پہنچاتا ہےجس سے حیض کے دوران والی صحت اور حفظان صحت کو فروغ ملتا ہے۔
"کچرے سے دولت": نامیاتی فضلہ کو کھاد میں تبدیل کرنا
اپنی "کچرے سے دولت" پہل کے تحت، این سی ایل قدرتی کھاد کے بیڈ بنا کر ماحول دوست فضلہ کے بندوبست کے طور طریقوں کو فروغ دے رہا ہے۔ گوبر اور نامیاتی فضلے کو ری سائیکل کرکے، کمپنی برکونیا اور کھیروا گاؤں میں غذائیت سے بھرپور ورمی کمپوسٹ تیار کر رہی ہے۔ یہ اقدام کیمیائی کھادوں کے قدرتی متبادل کی پیشکش، زمین کی زرخیزی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرکے پائیدار زراعت کو تقویت بخشتا ہے۔
صفائی اور زیرو پینڈنسی پر توجہ مرکوز
صفائی کے لیے اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر، این سی ایل نے صفائی اور خوبصورتی کے لیے 69 مقامات کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے 23 سائٹس پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔ مزید برآں، این سی ایل نے کچرے کو ٹھکانے لگانے میں اہم پیش رفت کی ہے، جس نے ہدف شدہ2,180 میٹرک ٹن میں سے 1,661 میٹرک ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگایا ہے۔ یہ کوشش صفائی کو برقرار رکھنے اور کچرے کو کم سے کم کرنے کے لیے این سی ایل کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
موثر ریکارڈ اور جگہ کا انتظام
دفتری کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، این سی ایل مضبوط ریکارڈ اور جگہ کے انتظام کے نظام کو نافذ کر رہا ہے۔ آج تک، 400 پرانی فائلوں کو ریکارڈ رومز میں منتقل کیا جا چکا ہے، اور 3,729 ای فائلوں اور 207 فزیکل فائلوں کا از سرنو جائزہ لیا گیا ہے، جس سے دفتری جگہ کے بہتر استعمال اور ہموار کام کاج میں مدد ملی ہے۔
عوامی شکایات کا ازالہ
این سی ایل عوامی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اس نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران موصول ہونے والی 37 شکایات میں سے 30 کا ازالہ کیا ہے۔ بروقت اور موثر شکایات کے ازالے پر کمپنی کی توجہ عوامی اطمینان اور ردعمل کے لیے اس کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
خصوصی مہم 4.0 میں اپنی فعال شرکت کے ذریعے، این سی ایل ایک صاف ستھرا، ہریالی، اور زیادہ پائیدار مستقبل کے قومی نظریے تعاون پیش کررہا ہے۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U: 1485)
(Release ID: 2066332)
Visitor Counter : 51