وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مالابار 2024 کی اختتامی تقریب

Posted On: 19 OCT 2024 1:28PM by PIB Delhi

مالابار 2024 کا سمندری مرحلہ 18 اکتوبر 2024 کو وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر ہوا۔ مالابار کے اس ایڈیشن میں جنگی جہازوں نے اپنے مضبوط ہیلی کاپٹروں، لمبی دوری کے سمندری گشتی طیاروں اور آبدوزوں کی ساتھ شرکت کی۔ فوجی یونٹوں نے سطحی، ذیلی سطح کے اور فضائی جنگ کے شعبوں میں پیچیدہ اور جدید مشقوں میں حصہ لیا۔ بڑی مشقوں میں زمینی ہتھیاروں سے فائرنگ، اینٹی ایئر شوٹس، فضائی دفاعی مشقیں، آبدوز مخالف جنگی مشقیں، جہاز سے چلنے والے ہیلی کاپٹروں کی وسیع کارروائیاں، بحری جہازوں کے ارتقاء بشمول ٹینکروں سے ایندھن بھرنا اور سمندری رکاوٹیں شامل ہیں۔

مالابار 2024 سمندری مرحلہ بحری شعبہ میں افہام و تفہیم، تعاون اور مشغولیت کو بڑھانے کے لیے شرکت کرنے والے ملکوں کے عزم کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ دنیا بحری سلامتی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پیچیدہ چیلنجوں سے دوچار ہے۔

مالابار مشق کا سمندری مرحلہ ایک اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں سمندری مرحلہ کے آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لینا شامل تھا۔ اس مرحلے نے شرکت کرنے والی تمام بحری افواج کو تجربات اور بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے کے لیے بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کرنے کے قابل بنایا۔

******

ش  ح۔ م ع ۔ م ر

U-NO. 1478



(Release ID: 2066299) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil