مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے 24 روبوٹکس فار گڈ یوتھ چیلنج انڈیا کا انعقاد 17 اکتوبر 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہوا
گیارہ ریاستوں کے طالب علموں نے آفات سے نمٹنے کے لیے قابل اعتماد جدید ٹیکنالوجی کے حل کے لیے آئی ٹی یو- ڈبلیو ٹی ایس اے روبوٹکس چیلنج میں شرکت کی
اس تقریب کا مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے روبوٹکس میں عملی حل کی نمائش کرنا تھا
Posted On:
19 OCT 2024 9:02AM by PIB Delhi
بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے-2024) جو نئی دہلی میں منعقد کی جا تی ہے، اس نے ایک روبوٹکس فار گڈ یوتھ چیلنج کی ایک ضمنی تقریب کے طور پر میزبانی کی۔ اے آئی فار گڈ امپیکٹ انڈیا اور اے آئی فار گڈ گلوبل سمٹ 2025 کے دوران جنیوا میں گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہے۔ نوجوان اختراع کاروں نے اس پروگرام میں روبوٹکس اور کوڈنگ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
کل 120 ٹیموں نے درخواستیں دی تھیں، جن میں سے 51 کو روبوٹکس فار گڈ یوتھ چیلنج میں اپنے روبوٹکس حل پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ مقابلے کا موضوع ڈیزاسٹر مینجمنٹ تھا اور جونیئر اور سینئر کیٹیگریز کے فاتح، جولائی 2025 میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے جنیوا جائیں گے۔ مقابلے کے مقاصد درج ذیل ہیں۔
- تمام طلباء کے لیے روبوٹکس اور کوڈنگ سیکھنے میں شمولیت کو فروغ دینا
- پائیدار اہداف کے ساتھ منسلک مشنوں کو مکمل کرنے کے لیے روبوٹس کا ڈیزائن بنانا اور انہیں کی پروگرامنگ کرنا
- ٹیم ورک مسائل حل کرنا اور پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا
شرکاء کے لیے پہلا چیلنج ایک ایسا روبوٹکس نظام بنانا تھا جو زلزلہ زدگان کی جانیں بچاسکیں۔ ایک حقیقی زلزلے کی نقل کرتے ہوئے ایک مشق چلائی گئی جہاں روبوٹ کو زندگیاں بچانے اور متاثرین کو پناہ گاہوں اور اسپتالوں تک پہنچانے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔
اس تقریب میں آئی ٹی یوڈپٹی سکریٹری جنرل جناب ٹامس لامانوسکاس اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے اہم تقاریر کیں اور پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ پروگرام میں ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن بیورو (ٹی ایس بی) کے ڈائریکٹر سیزو اونوئے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے ممبر برائے فائنانس جناب منیش سنہا، اور دیگر کئی خاص مہمان موجود تھے جن میں آئی ٹی یو کی سکریٹری جنرل محترمہ ڈورین بوگڈان مارٹن ، آئی ایچ ایف سی کے پروجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ایس کے ساہا بھی موجود تھے۔
چیلنج کا اختتام ایک ایوارڈ تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں سینئر زمرے میں جیتنے والی ٹیم "اے آئی پائنیئرز" "دہلی پبلک اسکول، متھرا روڈ، دہلی" تھی اور جونیئر کیٹیگری کا ایوارڈ "سانت اتُلانند کانوینٹ اسکول،کوئیراجپور، وارانسی ، اترپردیش (یو پی) ‘‘ کی ٹیم ’’ ریسکیو رینجرز‘‘ کو ملا۔
آئی ٹی یو –ڈبلیو ٹی ایس اے 2024: عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل کی تشکیل
آج کے پروگرام نے سماجی بھلائی اور صحت عامہ کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی ٹیلی مواصلاتی معیاربندی اسمبلی کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مختلف متعلقہ فریقین کو اکٹھا کیا گیا جو ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 کے لئے جدت طرازی کی راہ ہموار کر رہا ہے جو دراصل عالمی نوعیت کے اہم مسائل کو حل کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U:1477 )
(Release ID: 2066289)
Visitor Counter : 50