عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سووچھتا اور التوا میں کمی لانے كی چوتھی خصوصی مہم میں حکومت ہند کی وزارتوں/محکموں كی شراكت


تین اعشاریہ ایک نو لاکھ دفتری جگہوں کی صفائی كی مہم کے ہدف کے ساتھ مہم کے وسط تک ہی 2.30 لاکھ (72 فیصد)  کا احاطہ كیا گیا

پیداواری استعمال کے لیے 63.48 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔  كباڑ نمٹانے کے 53.61 کروڑ  روپےکی آمدنی كی گئی اور 2.95 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا كی گئی اور مہم چلائی گئی جس میں 7,587 ٹویٹس، 32 ملین تک رسائی اور 183 پی آئی بی بیانات شامل ہیں؛ #چوتھی خصوصی مہم نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے

Posted On: 18 OCT 2024 4:35PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات كے ساتھ جو  کا نوڈل محکمہ ہے،حکومت ہند کی طرف سے شروع کردہ چوتھی خصوصی مہم   صفائی مہموں کو ادارہ جاتی بنانے اور سیر شدہ نقطہ نظر کے ساتھ التوا میں کمی کے اپنے معلنہ مقاصد کو حاصل کرنے کے راستے پر ہے۔چوتھی خصوصی مہم کے لیے تیاری کا مرحلہ (16 تا 30 ستمبر 2024) 30 ستمبر 2024 کو مکمل ہوا اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوا۔

سکریٹری ڈی اے آر پی جی نے 18 اکتوبر 2024 کو منعقدہ چوتھی خصوصی مہم  کے نوڈل افسروں کی سووچھتا اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی چھٹی میٹنگ میں مہم کی پیش رفت کا  جائزہ لیا۔ اجلاس میں 84 وزارتوں/ محکموں کے 187 سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے چوتھی خصوصی مہم  میں حصہ لے رہے ہیں۔ ملک بھر كی  تمام وزارتوں/محکموں کے دفاتر اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ مہم کے وسط تک 3.19 لاکھ ہدف میں سے 2.30 لاکھ دفتری جگہوں (72 فیصد) میں صفائی مہم چلائی گئی۔ پیداواری استعمال کے لیے 63.48 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔ كباڑ نمٹا کے  53.61 کروڑ روپے کی آمدنی كی گئی ہے اور 2.95 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔

چوتھی خصوصی مہم کے وسط تک، 18 اکتوبر 2024 تک، درج ذیل پیش رفت ہوئی ہے:

نمبر شمار

پیرامیٹرس

اہداف

ایس سی  4.0

18 اکتوبر 2024 تک کی کامیابی

اہداف كی تكمیل كی شرح 18 اكتوبر 2024 تك

  1.  

صفائی مہم

3,19,223

2,30,189

72%

  1.  

پارلیمانی اراخین كے حوالہ جات

4,139

1,173

28%

  1.  

پارلیمانی یقین دہانیان

1,157

106

9%

  1.  

آئی ایم سی حوالہ جات

146

75

51%

  1.  

ریاستی حكومتی حوالہ جات

749

374

50%

  1.  

عوامی شكایات

5,17,672

2,95,115

57%

  1.  

عوامی شكایات اپیلیں

15,841

7,063

45%

  1.  

پی ایم او حوالہ جات

972

570

59%

  1.  

ضابطوں اور طریقوں كو آسان بنانا

635

308

49%

  1.  

روایتی فائل

33,10,775

19,07,229

58%

  1.  

جائزے كیلئے ای فائل

4,99,981

2,15,383

43%

  1.  

خالی كردہ جگہیں(اسکوائر فٹ)

63.48 lakh

 

  1.  

آمدنی

(روپے)

53.61 Crore

 

چوتھی خصوصی مہم  نے وزارتوں/محکموں کی جانب سے 7,587 ٹویٹس، 406 انفوگرافکس، 32 ملین تک رسائی اور 183 پی آئی بی بیانات کے اجراء کے ساتھ سوشل میڈیا میں نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔

اس ہفتے کے دوران سامنے آنے والے چند بہترین طرز عمل درج ذیل ہیں:

1۔ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی طرف سے نمائش 'سوشاسن اور ابھیلیکھ' 1-31 اکتوبر 2024

2۔ نوبرا ویلی میں صفائی مہم؛ کانوں کی وزارت

3۔ ایریا اسٹڈی اور نایاب کتابوں کے سیکشن، سینٹرل سیکرٹریٹ لائبریری میں ریکارڈ مینجمنٹ اور صفائی مہم؛ وزارت ثقافت

4۔ اجمیر ریلوے اسٹیشن پر دفتر کی جگہ کی تزئین و آرائش؛ وزارت ریلوے

5۔ اجمیری گیٹ پر سوچھتا کے بارے میں حساسیت کے لیے "ریل چوپالوں" کا اہتمام۔ وزارت ریلوے۔

6۔ کے وی ایرناکولم میں حُسن كاری؛ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی

7۔ دفتر کی خالی جگہ کو کریچ اور کیفے ٹیریا میں تبدیل کر دیا گیا۔ سی بی آئی سی

8۔ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے 7 اکتوبر 2024 کو سی ایس او آءی، نئی دہلی میں سائبر سوچھتا نیشنل سائبر سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد

9۔ ڈسٹرکٹ سائنس سینٹر، دھرم پور میں موبائل سائنس نمائش؛ وزارت ثقافت

10۔ كاڑا جمع كرنے كے روم کو تفریحی کمرے میں تبدیل کیا گیا، بی سی سی ایل، دھنباد؛ وزارت کوئلہ

*****

U.No:1460

ش ح۔ع س ۔س ا


(Release ID: 2066223) Visitor Counter : 51


Read this release in: Hindi , English , Tamil