کوئلے کی وزارت
تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 10ویں مرحلے کے تحت 44 بولیاں موصول ہوئیں
Posted On:
18 OCT 2024 6:27PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت کو تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 10ویں مرحلے کے تحت پیش کردہ کوئلے کی کانوں کے لیے زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے، جس میں مجموعی طور پر 44 بولیاں طبعی شکل میں جمع کی گئی ہیں۔ بولیوں کی یہ غیر معمولی تعداد بھارت کے ترقی پذیر کوئلے کے شعبے میں متعلقہ فریقوں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی مسلسل دلچسپی اور شرکت کو اجاگر کرتی ہے۔
21 جون 2024 کو وزارت کوئلہ کی جانب سے آغاز کردہ نیلامی کے 10ویں مرحلے میں تجارتی کان کنی کے لیے کوئلے کی 67 کانیں پیش کی گئیں۔ نیلامی کے عمل میں چھوٹی اور درمیانہ درجے کی کمپنیوں کی غیر معمولی شرکت ملاحظہ کی گئی ہے، جو نیلامی کے عمل کی جامع نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ شمولیت اس امر پر روشنی ڈالتی ہے کہ کمپنیوں کے سائز سے قطع نظر، کوئلے کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات کو پوری صنعت میں پذیرائی ملی ہے۔ اس طرح کی پرجوش شرکت ہندوستان میں کوئلے کی زیادہ کھلی اور مسابقتی منڈی بنانے میں وزارت کی کوششوں کا ثبوت ہے۔
بولی داخل کرانے کی آخری تاریخ 18 اکتوبر 2024 تھی، جس کے ساتھ ہی بولی جمع کرانے کا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوتا ہے۔ نیلامی کے عمل کے دوران موصول ہونے والی آن لائن بولیوں کے ساتھ نامزد اتھارٹی کے دفتر میں جمع کرائی گئی آف لائن بولیوں کو 21 اکتوبر 2024 کو بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولا جائے گا، جس سے جائزے کے عمل میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔
نیلامی کے اس مرحلے کا مضبوط ردعمل ملک کو توانائی میں آتم نربھر بنانے اور حکومت کے 'آتم نربھر بھارت' کے خواب کے مطابق بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ متنوع شرکاء کو شامل کرکے، وزارت کا مقصد کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانا ، مختلف شعبوں کے لیے کوئلے کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانا ، اس طرح ملک کی توانائی کی حفاظت میں مدد فراہم کرنااور کوئلے کی درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ کوئلہ کی وزارت معیشت کی افزوں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کے وسائل کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے کوئلے کے شعبے کے لیے ایک فعال اور مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1466
(Release ID: 2066207)
Visitor Counter : 33