سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار 19 اکتوبر 2024 کو مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں 21ویں دیویہ کلا میلے کا افتتاح کریں گے
ووکل فار لوکل کا یہ اقدام ملک بھر کے دیویانگ (معذور) ہنر مندوں کی صلاحیت، کاروباری صلاحیت اور دستکاری کا ایک عظیم الشان جشن ہوگا
Posted On:
18 OCT 2024 4:22PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر ویریندر کمار کل مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 21ویں دیویہ کلا میلے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ پروگرام سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت معذور افراد کی بااختیاری (دیویانگ جن)کے محکمہ کے ذریعے نیشنل دیویانگ جن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کی طرف سے 17 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ملک بھر کے دیویانگ یعنی معذور ہنر مندوں کی صلاحیت، کاروباری صلاحیت، اور دستکاری کا ایک عظیم الشان جشن ہوگا۔

20 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سو سے زائد دیویانگ کاروباری افراد اور ہنر مند اس 11 روزہ میلے میں جمع ہوں گے تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی ایک متاثر کن رینج کی نمائش کی جا سکے۔ ان میں گھریلو سجاوٹ، ہینڈلوم، دستکاری، زیورات، پیک شدہ کھانے کی اشیاء اور ماحول دوست اشیاء شامل ہوں گی، جو معذور افراد کی تخلیقی صلاحیت اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس پروگرام میں ’’ووکل فار لوکل‘‘ اقدام پر بھی زور دیا جائے گا، جو دیسی مصنوعات کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔
میلے میں دیویانگ فنکاروں کے لیے مخصوص اسٹالز اور نمائشیں لگائی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور اس کمیونٹی کے ناقابل یقین فنکارانہ اظہار کی جھلک پیش کر سکیں۔ یہ سرگرمیاں پورے 11 دن تک ایک پر کشش بازار کے ساتھ چلیں گی، جس سے شائقین کو معذور کاروباری افراد اور فنکاروں کی متنوع صلاحیتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔
کاروباری افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم ہونے کے ساتھ ساتھ، دیویہ کلا میلہ ضمنی تقریبات کی ایک بھرپور تعداد بھی پیش کرے گا:
- ایک ملازمت کا میلہ جو دیویانگ جن ملازمت کے متلاشی افراد کو ممکنہ آجروں سے جوڑتا ہے، شرکاء کو ملازمت کے مواقع اور افرادی قوت تک رسائی کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔
- معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے والدین کے لیے خصوصی فعال اجلاس، دیکھ بھال کرنے، سپورٹ نیٹ ورکس، اور تعلیمی مواقع کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، مجموعی ترقی اور بہبود کو یقینی بناتے ہیں۔
- دیویانگ فنکاروں کی روزانہ ثقافتی فن کی نمائیش، ورکشاپس اور فعال اجلاس کے ساتھ جو انٹرپرینیورشپ، ہنر کی نشوونما اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
27 اکتوبر 2024 کو ’دیویا کلا شکتی‘ ثقافتی پروگرام اس میں ایک خاص بات ہوگی، جس میں ہندوستان بھر سے دیویانگ فنکاروں کی دلکش کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا، ان کی صلاحیتوں اور لگن کا جشن منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، میلہ علاقائی پکوانوں کی وسیع اقسام پیش کرے گا، جو شائقین کو ہندوستان کے کھانے کے تنوع سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے ایک بھرپور ثقافتی تجربہ ہوگا۔ دیویا کلا میلہ 2024 روزانہ صبح 11:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک کھلا رہیگا، جو جامعیت، ہنر اور ثقافتی ورثے کے ایک یادگار جشن کے لیے تیار ہے۔
*****
ش ح۔ م د ۔ م ت
U - 1459
(Release ID: 2066202)