شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ایوی ایشن پارک‘ کا افتتاح ہندوستان کے ہوا بازی کے ورثے کو ظاہر کرتا ہے

Posted On: 18 OCT 2024 5:57PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو کی قیادت میں شہری ہوا بازی کی وزارت نے وزارت کے احاطے میں ایوی ایشن پارک کی نقاب کشائی کی۔ ایک پُرسکون  آبی ذخیرے  کے درمیان واقع یہ پارک ہوائی جہاز کے ماڈلز کی شاندار نمائش کرتا ہے، جس میں طیاروں کے ارتقاء اور ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ نمائش  وزارت کے ہوابازی کے شعبے میں ترقی اور جدت کی طرف ایک سفر کی علامت ہے۔

آزادانہ آرکیٹیکچرل کالموں کا ایک پس منظر، جو ہندوستان کے مختلف خطوں کی نمائندگی کرتا ہے، ملک کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کا جشن مناتا ہے۔ پارک میں ایک وقف شدہ راستہ ہندوستان کی شہری ہوا بازی کی تاریخ کے اہم سنگ میلوں کو نمایاں کرتا ہے، ابتدائی پرواز/ہوائی جہاز کی ترقی سے لے کر جدید ترقی تک، مشاہدین کے لیے ایک تعلیمی تجربہ پیدا کرتا ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017YY8.jpg

پارک کو پائیداری کی سوچ کے ساتھ  سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا ہے۔ سایہ دار بیٹھنے کی جگہوں کے لیےبانس کواستعمال کیا گیا ہے، جو ماحول دوست تعمیراتی طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پارک ہندوستان کی ہوا بازی کی کامیابیوں کو اس کی تعمیراتی اور ثقافتی میراث کے ساتھ ملا کر، ہوا بازی کےشائقین کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023DH1.jpg

جناب رام موہن نائیڈو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایوی ایشن پارک عالمی ہوا بازی میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے،اس پارک کو تیار کرنے  میں رول نبھانے والے ہر ایک شخص کی ستائش کی۔

************

ش ح ۔ ش ا ر   ۔  م  ص

 (U: 1457)


(Release ID: 2066197) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi