یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایس سی نے، ای ایس ای دو ہزار پچیس کے لیے 18 اکتوبر سے 22 نومبر 2024 تک درخواستوں سے متعلق نئی ونڈو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔


امیدواروں کو امتحانات کی تیاری کے لیے کافی وقت دینے کے لیے یو پی ایس سی نے ای ایس ای ابتدائی اور ای ایس ای مین امتحان 2025 کو8 جون 2025 اور 10 اگست 2025 کو بالترتیب ملتوی کر دیا ہے

Posted On: 18 OCT 2024 6:17PM by PIB Delhi

انجینئرنگ سروسز امتحان (ای ایس ای، 2025) میں بھارتی ریلوے انتظامی خدمات یعنی آئی آر ایم ایس  کو شامل کرنے کے حکومت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) نے نئے درخواست دہندگان کے لئے 18 اکتوبر 2024 سے 22 نومبر 2024 تک نئی درخواست ونڈو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرانے درخواست دہندگان (جنہوں نے 18 ستمبر سے 8 اکتوبر 2024 کی اصل درخواست ونڈو کے دوران درخواست دی ہے) بھی تبدیلیاں کر سکیں گے۔ تمام درخواست دہندگان کو 23 نومبر 2024 سے 29 نومبر 2024 تک 7 دن کی ایک تصحیح/ ترمیم ونڈو فراہم کی جائے گی جس کے دوران وہ اپنی تفصیلات میں تصحیح یا ترمیم کر سکیں گے۔ 18 ستمبر 2024 سے 8 اکتوبر 2024 کے دوران درخواست دینے والے امیدواروں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اگر ضرورت ہو تو وہ نئی درخواست ونڈو اور تصحیح / ترمیم ونڈو کے دوران اپنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ای ایس ای 2025 کے امیدواروں کو امتحان کی تیاری کے لیے کافی وقت دینے کے لیے، کمیشن نے ای ایس ای (ابتدائی) اور ای ایس ای (مین) امتحان 2025 کو ملتوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ امتحان اب بالترتیب 8 جون 2025 اور 10 اگست 2025 کو منعقد کیا جائیگا۔

یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے سالانہ پروگرام، 2025 کے مطابق، انجینئرنگ سروسز امتحان، 2025 (ای ایس ای، 2025) کے لیے نوٹیفکیشن 18 ستمبر 2024 کو جاری کیا گیا تھا جس میں درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 8 اکتوبر 2024 تھی۔ تاہم، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی ریلوے انتظامی خدمات یعنی (آئی آر ایم ایس ) میں بھرتی سول سروسز امتحانات (ٹریفک، اکاؤنٹس اور پرسنل سب کیڈرز کے لیے) اور ای ایس ای (سول، الیکٹریکل، مکینیکل، سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن اور اسٹورز سب کیڈرز کے لیے) دونوں کے ذریعے کی جائے گی۔ . ریلوے کی وزارت نے 9 اکتوبر 2024 کو انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (ترمیمی) قوانین 2024 کو بھی نوٹیفائی کیا ہے۔

ای ایس ای 2025 کے لیے ضابطوں کا ضمیمہ اور نوٹس 18 اکتوبر 2024 کو جاری کر دیا گیا ہےای ایس ای 2025 کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ امتحان کے لیے درخواست دینے سے پہلے اس پر ایک بار نگاہ ڈال لیں۔

**********

ش ح۔  م د ۔  م ت                                               

U - 1458



(Release ID: 2066194) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu