مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ سیٹلائٹ پر مبنی مخصوص تجارتی مواصلاتی  خدمات کے لیے اسپیکٹرم  کی تفویض سے متعلق شرائط و ضوابط‘ کے بارے میں ٹی آر اے آئی کے مشاورتی مقالے پر تبصرے/جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 18 OCT 2024 6:48PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 27.09.2024 کو 'سیٹلائٹ پر مبنی مخصوص تجارتی مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض سے متعلق شرائط و ضوابط' پر ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا۔ مشاورتی مقالے میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخیں بالترتیب 18.10.2024 اور 25.10.2024 مقرر کی گئی تھیں۔

تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت کی توسیع کے لیے چند متعلقہ فریقوں کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو آگے بڑھا کر بالترتیب 25.10.2024 اور 01.11.2024 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے/ جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی طرح کی وضاحت/اطلاع کے لیے  جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی   سے  ٹیلی فون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1465


(Release ID: 2066189) Visitor Counter : 31


Read this release in: Hindi , English