وزارت دفاع
آئی این ایس شاردول کاپورٹ وزٹ دبئی میں اختتام پذیر
Posted On:
18 OCT 2024 5:29PM by PIB Delhi
آئی این ایس شاردول نے طویل فاصلے کی تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر 16 اکتوبر 2024 کومتحدہ عرب امارات ، دبئی کے رشید بندرگاہ پردورہ مکمل کیا۔ اس دورے نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحری تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اور اہم سنگ میل کی نشاندہی کی۔ بندرگاہ کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ساتھ تبادلہ خیال، کراس ٹریننگ وزٹس، اور کمیونٹی رابطہ کاری سرگرمیوں میں شامل تھیں۔
آئی این ایس شاردول کے سمندری تربیت حاصل کرنے والوں نے نیول آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی اور متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کے منظم دوروں میں حصہ لیا، جس سے پیشہ ورانہ تبادلے اور مشترکہ معلومات اور تربیتی طریقوں پر مفید گفتگو کا موقع ملا۔ اس دورے کے دوران مشترکہ تربیتی سیشنز، یوگا کی سرگرمیاں اور دوستانہ کھیلوں کے مقابلے بھی خصوصی طور پر شامل تھے ۔آئی این ایس شاردول پر ایک باضابطہ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے اہلکاروں اور حکام، سفارتکاروں، اور ہندوستانی کمیونٹی کے معزز ارکان نے شرکت کی۔
دبئی سے روانگی کے وقت آئی این ایس شاردول نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز ال قویسیات کے ساتھ ایک بحری شراکت داری کی مشق میں شرکت کی۔ دونوں جہازوں نے بحری کارروائیوں، مواصلاتی مشقوں اور مربوط نقل و حرکت کے ایک سیریز کو انجام دیا، جو باہمی تال میل اور بین تنظیمی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔
ہندوستانی بحری جہاز کا دبئی کا دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحری تعلقات کی اہمیت اور سمندری شعبے میں صلاحیت بڑھانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جو کہ آئی او آر میں ہندوستانی سمندری حکمت عملی ساگر(ایس اے جی اے آر) کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
*****
UR-1453
(ش ح۔ م ع ن۔س ع س )
(Release ID: 2066181)
Visitor Counter : 36