وزارتِ تعلیم
شری دھرمیندر پردھان نے پانچ نئی کلاسیفائڈ کلاسیکی
زبانوں کے اسکالرز کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
18 OCT 2024 5:32PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمندر پرادھان نے آج پانچ نئی کلاسیفائڈ کلاسیکی زبانوں پراکرت، پالی، مراٹھی، بنگالی اور اسامی کے اسکالرز کے ساتھ بات چیت کی۔ اس تقریب میں بھارتیہ بھاشا سمیتی کے چیئرمین جناب چامو کرشنا شاستری، یو جی سی کے چیئرمین جناب ایم جاگدیش کمار، ماہرین تعلیم، اسکالرز اور وزارت کے اہلکار بھی موجود تھے۔اسکالرز نے ان خوبصورت ہندوستانی زبانوں کو کلاسیکی زبانوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتےہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان زبانوں کو فروغ دینے اور انہیں مزید مالا مال بنانے کے لیے اپنی حمایت بھی فراہم کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب دھرمندر پردھان نے کہا کہ حکومت ہندوستانی زبانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے اور ملک کی لسانی ورثے کو منانے، عزت بخشنے اور محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے، جو کہ این ای پی 2020 کے جذبے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
جناب پردھان نے یہ بھی ذکر کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملک کی تمام زبانیں ہندوستانی زبانیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ہندوستانی زبانوں میں تعلیم کو مضبوط اور آسان بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے بین الاقوامی وجود کو مضبوط بنانے سمیت مادری زبان میں تعلیم کو آسان بنانے، تمام ہندوستانی زبانوں پر یکساں زور دیتے ہوئے کثیر لسانیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہیں گے۔
جناب پردھان نے مزید کہا کہ ہندوستان کی روح اپنی زبانوں کے ذریعے زندہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہندوستانی زبانوں کو بین الاقوامی موجودگی کو فروغ دینے پر کام کر رہی ہے۔
*********
UR-1454
(ش ح۔ م ع ن۔س ع س )
(Release ID: 2066180)
Visitor Counter : 34