زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0 کے تیسرے ہفتے کے دوران محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی سرگرمیاں

Posted On: 18 OCT 2024 3:13PM by PIB Delhi

سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملو ں کو کم کرنے کے لیےمحکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات)  ڈی اے آر پی جی نے خصوصی مہم4.0 لانچ کیا ۔ پوری رفتار کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 نافذ کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری نے ( ے اینڈ ایف ڈبلیو )کے سکریٹری کے  دفتر کا دورہ کیا تاکہ سی پی جی آر اے ایم ایس کو مضبوط بنانے کے لیےاٹھائے گئے اقدامات اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جامع ہدایات جاری کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس محکمہ کے تمام مختلف پلیٹ فارمز کوسی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ یکجا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شہریوں کو سنگل ونڈو کا تجربہ فراہم  کرتے ہوئے مختلف عوامی شکایات کے پلیٹ فارمز تک وسیع رسائی دی جا سکے،تاکہ  ایک ہی شکایت کو متعدد پورٹلز پر حل کرنے میں افسران کا وقت اور محنت بچ سکے۔ بات چیت میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ اے پی آئی کے ذریعے محکمہ زراعت و کسانوں کی بہبود( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)کے تمام عوامی شکایات کے پورٹلز کا انضمام ترجیح ہونی چاہیے تاکہ تمام شکایتی پورٹلز کی عملی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OQCL.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HDQM.jpg

محکمہ زراعت و کسانوں کی بہبود (DA&FW) کا ماتحت دفتر  ڈائریکٹوریٹ آف سپاری اور مصالحہ جات ڈیولپمنٹ( ڈی اے ایس ڈی) کالی کٹ نے  خصوصی مہم 4.0  کے حصے کے طور پر دفتر کے سامنے صفائی پروگرام کا انعقاد کیاگیا ،اس پروگرام  میں ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M9XO.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UPH1.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W5DO.jpg

******

UR-1446

(ش ح۔ مع ن۔س ع س )


(Release ID: 2066133) Visitor Counter : 40
Read this release in: English , Hindi , Tamil