وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی دستہ منامہ، بحرین سے روانہ
Posted On:
18 OCT 2024 3:56PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی دستہ (1 ٹی ایس ) - آئی این ایس تیر اور آئی سی جی ایس ویرا نے 16 اکتوبر 24 کو منامہ، بحرین میں اپنی طویل رینج کی تربیتی تعیناتی مکمل کی۔ پورٹ کال کے دوران، کیپٹن انشول کشور، سینئر آفیسر، 1ٹی ایس نے میجر جنرل سلمان مبارک الدسیری، رائل کمانڈ اسٹاف اینڈ نیشنل ڈیفنس کالج اور کمانڈر فلوٹیلا، کمانڈر احمد ابراہیم بوہامود سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز اور ٹریننگ اور آپریشنز میں مستقبل میں تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔ سینئر آفیسر، 1 ٹی ایس نے سی او، آئی سی جی ایس ویرا کے ساتھ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈر رائل نیوی کے کمانڈر مارک اینڈرسن سے بھی ملاقات کی۔ امریکی بحریہ کی سنٹرل کمانڈ (این اے وی سی ای این ٹی) میں ہونے والی بات چیت میں سمندری تعاون کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی بحریہ اور خطے میں دیگر بحری افواج کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ، بحرین کی دفاعی افواج، سی ایم ایف اور دیگر دوست بیرونی ممالک کی بحریہ کے اہلکاروں کے لیے 1ٹی ایس جہازوں پر دوروں کا اہتمام کیا گیا، جس سے مستقبل میں مشترکہ مشقوں کے لیے مشترکہ آپریٹنگ طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ نیول سپورٹ فیسیلٹی بحرین کا دورہ کرنے والے سمندری تربیت حاصل کرنے والوں سمیت 1ٹی ایس کے ایک وفد نے ٹاسک فورس 59، یو ایس این اے وی سی ای این ٹی اور سی ایم ایف آپریشنز کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔
دوستی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت یو ایس این اے وی سی ای این ٹی اور ہندوستانی بحریہ کے بحریہ اہلکاروں نے ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں حصہ لیا۔ ایک اور پروگرام میں، ہندوستانی بحریہ کے بینڈ نے منامہ میں ایک دلکش پرفارمنس پیش کی۔ ’ٹری آف لائف سوشل چیریٹی سوسائٹی‘ میں ایک کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمی شروع کی گئی۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی سفارت خانہ کے مندوبین، بحرین کی دفاعی افواج اور دیگر فوجی و شہری معززین اور ہندوستانی تارکین وطن کے لیے 1 ٹی ایس پر ایک سرکاری استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ دورہ آئی این ایس تیر، آئی سی جی ایس ویرا اور آر بی این ایس الفاروق کے درمیان ایک ایم پی ایکس کے ساتھ مکمل ہوا۔ 1 ٹی ایس کے بحری جہازوں کے ذریعے دورے کی کامیاب تکمیل دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط بحری تعلقات کی تصدیق کرتی ہے۔
******
ش ح۔ا گ ۔ م ر
U-NO.1449
(Release ID: 2066126)
Visitor Counter : 49