دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے دس بینکوں کے ساتھ مفاہمت نامہپر دستخط کیے ہیں تاکہ اعلیٰ درجہ کے کاروباری اداروں کے لیے انفرادی فنانسنگ کو فروغ دیا جا سکے
Posted On:
18 OCT 2024 3:05PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت کے تحت دین دیال انتیودیا یوجنا- دیہی ذریعہ معاش سے متعلق قومی مشن (ڈی اے وائی ۔این آر ایل ایم ) نے سرکاری سیکٹر کے نو بینکوں اور ایک پرائیویٹ بینک کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔ یہ بینک ہیں ، بینک آف بڑودہ، بینک آف انڈیا، بینک آف مہاراشٹرا، کینرا بینک، سینٹرل بینک آف انڈیا، انڈین بینک، انڈین اوورسیز بینک، پنجاب نیشنل بینک، یو سی او بینک اور آئی ڈی بی آئی بینک لمیٹڈ ۔
ان بینکوں نے ڈی اے وائی ۔ آ ر ایل ایم کے تحت انفرادی خاتون کاروباریوں کی مالی مددکے لیے مخصوص مصنوعات ڈیزائن کی ہیں۔ اس طرح ڈیزائن کیے گئے قرض کی مصنوعات خواتین کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے بڑے قرضے حاصل کرنے میں مدد کریں گی۔ یہ اقدام لکھپتی دیدی بنانے کے مقصد کے حصول کے مطابق ہے، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے۔
سکریٹری، دیہی ترقی جناب شیلیش کمار سنگھ نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں اپنی معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے بہتر اثاثوں کے ساتھ خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کے اراکین کو فنڈ دینے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں روزگار فراہم کرنے میں بہت مدد ملے گی اور متعدد خواتین اپنی مدد آپ گروپوں کے اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔
ایڈیشنل سکریٹری، دیہی ترقی شری چرنجیت سنگھ نے کہا کہ بینک اپنے برانچ کے عہدیداروں کو اپنے ڈیزائن کردہ مخصوص مصنوعات کے بارے میں واقف کرائیں تاکہ دیہی خواتین کو برانچ کی سطح پر قرض حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم نے پروگرام کے تیار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ گروپ اور بینک کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوا ہے۔ مشن کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کی طرف سے اپنی مدد آپ گروپوں کو 9 کروڑ 50 لاکھ کی رقم بطور قرض دی جا چکی ہے۔ انفرادی قرضوں میں توسیع کا اقدام اس پروگرام کی ایک اہم تبدیلی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح خواتین چھوٹے کاروباری اداروں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ترقی کرکے اعلیٰ درجے کے کاروباری اداروں تک جانے کی خواہشمند ہیں۔
**************
ش ح ۔ ش ب۔ا ک م
U. No.1443
(Release ID: 2066071)
Visitor Counter : 30