جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور اس کے ماتحت پی ایس یوز/ اداروں میں خصوصی مہم 4.0 کا آغاز

Posted On: 18 OCT 2024 1:13PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملوں کو کم کرنے کے لیے ’خصوصی مہم 4.0  کا آغاز کیا ہے۔

ایس سی ڈی پی ایم 4.0کے تیاری کے مرحلے کو 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک وزارت نئی اور قابل تجدید توانائی( ایم این آر ای) میں اس کی دو(سی پی ایس یوز)  یعنی انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ(آئی آر ای ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) اور تین خود مختار اداروں، یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی( این آئی ایس ای) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی(این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی(ایس ایس ایس۔این آئی بی ای) کے ساتھ مل کر عمل میں لایاگیا۔

2؍اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر2024 تک جاری رہنے والی اس مہم میں وزارت اور اس کے پی ایس یو ایز اداروں نے مختلف پیرامیٹرز پر زیرالتوا معاملوںکی نشاندہی کی اور ایس سی ڈی پی ایم 4.0کے نفاذ کے مرحلے کے لیے اپنے اہداف مقرر کیے ہیں۔

وزارت نے نفاذ کے مرحلے کے نصف دورانیے تک درج ذیل زمروں میں اپنے 75 فیصد سے زیادہ اہداف حاصل کیے:

(i)      عوامی شکایات

(ii)    شکایات کی اپیلیں

(iii)  ریاستی حکومت کے حوالہ جات

(iv)   صفائی مہموں کی تعداد

سنٹرل سکریٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی) کے تحت ریکارڈ مینجمنٹ (چیپٹر 10)،وی آئی پی حوالہ جات کے جواب دینے کی ٹائم لائنز اور ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں پر تربیتی سیشنز اٹل اکشے ارجا بھون، نئی دہلی میں 26 ستمبر 2024، این آئی ایس ای کیمپس، گروگرام میں 10 اکتوبر 2024، این آئی ڈبلیو ای کیمپس، چنئی میں 14 اکتوبر 2024، اور این آئی بی ای کیمپس، کپورتھلا میں 17 اکتوبر 2024 کو منعقد کیے گئے۔

مہم کے دوران وزارت میں ایس سی ڈی پی ایم کے نوڈل افسر نے  نئی دہلی کے اٹل اکشے ارجا بھون میں وزارت کے ریکارڈ روم، جمنازیم اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران/اہلکاروں کو ریکارڈ مینجمنٹ، اسپیس مینجمنٹ اور جمنازیم کی بہتری کے لیے ہدایات دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZLC1.png

مہم کی نگرانی وزارت کے نوڈل افسر سہ روزہ  کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ وزارت اپنے پی ایس یو ایز /اداروں کے ساتھ 31.10.2024 سے پہلے شناخت شدہ تمام زیر التوامعاملوں کو ختم کرنے اور مختلف پیرامیٹرز میں اپنے 100؍فیصداہداف کو حاصل کرنے  کے لیے کوشاں ہے۔

*****

UR-1438

(ش ح۔ مع ن۔س ع س )


(Release ID: 2066067) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil